يونس ⁦۱۰:۱۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۱۰ · پارہ ۱۱

وَإِذَا تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِمۡ ءَايَاتُنَا بَيِّنَٰتٖ قَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَرۡجُونَ لِقَآءَنَا ٱئۡتِ بِقُرۡءَانٍ غَيۡرِ هَٰذَآ أَوۡ بَدِّلۡهُۚ قُلۡ مَا يَكُونُ لِيٓ أَنۡ أُبَدِّلَهُۥ مِن تِلۡقَآيِٕ نَفۡسِيٓۖ إِنۡ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَىٰٓ إِلَيَّۖ إِنِّيٓ أَخَافُ إِنۡ عَصَيۡتُ رَبِّي عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيمٖ

Wa-itha tutla AAalayhim ayatunabayyinatin qala allatheena layarjoona liqaana i/ti biqur-anin ghayri hathaaw baddilhu qul ma yakoonu lee an obaddilahu min tilqa-inafsee in attabiAAu illa ma yooha ilayyainnee akhafu in AAasaytu rabbee AAathabayawmin AAatheem

تراجم

اور جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں [1] ۔ جو بالکل صاف صاف ہیں تو یہ لوگ جن کو ہمارے پاس آنے کی امید نہیں ہے یوں کہتے ہیں کہ اس کے سوا کوئی دوسرا قرآن ﻻئیے [2] یا اس میں کچھ ترمیم کردیجئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) یوں کہہ دیجئے کہ مجھے یہ حق نہیں کہ میں اپنی طرف سے اس میں ترمیم کردوں[3] بس میں تو اسی کا اتباع کروں گا جو میرے پاس وحی کے ذریعہ سے پہنچا ہے، اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو میں ایک بڑے دن کے عذاب کا اندیشہ رکھتا ہوں۔[4]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی جو اللہ تعالیٰ کی الوہیت و وحدانیت پر دلالت کرتی ہیں۔
  2. مطلب یہ ہے کہ یا تو اس قرآن مجید کی جگہ قرآن ہی دوسرا لائیں یا پھر اس میں ہماری حسب خواہش تبدیلی کر دیں۔
  3. یعنی مجھ سے دونوں باتیں ممکن نہیں میرے اختیار میں ہی نہیں۔
  4. یہ اس کی مزید تاکید ہے۔ میں تو صرف اس بات کا پیرو ہوں جو اللہ کی طرف سے مجھ پر نازل ہوتی ہے۔ اس میں کسی کمی بیشی کا ارتکاب کروں گا تو یوم عظیم کے عذاب سے میں محفوظ نہیں رہ سکتا۔

اور وہ لوگ جو (آخرت میں) ہم سے آملنے کی توقع نہیں رکھتے جب ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں، جبکہ وہ بالکل واضح ہوتی ہیں، تو وہ یہ کہتے ہیں کہ :“ یہ نہیں، کوئی اور قرآن لے کر آؤ، یا اس میں تبدیلی کرو ”۔ (اے پیغمبر) ان سے کہہ دو کہ :“ مجھے یہ حق نہیں پہنچتا کہ میں اس میں اپنی طرف سے کوئی تبدیلی کروں۔ میں تو کسی اور چیز کی نہیں، صرف اس وحی کی پیروی کرتا ہوں جو مجھ پر نازل کی جاتی ہے۔ اگر کبھی میں اپنے رب کی نافرمانی کر بیٹھوں تو مجھے ایک زبردست دن کے عذاب کا خوف ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَإِذَاwa-idhāاور جب
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِذا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · ظرفِ زمان
  2. تُتْلَىٰtut'lāپڑھی جاتی ہیں
    مادہ
    تلو
    اصل لفظ
    تَلَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  4. ءَايَاتُنَاāyātunāہماری آیات
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. بَيِّنَٰتٍbayyinātinروشن
    مادہ
    بين
    اصل لفظ
    بَيِّنَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. قَالَqālaکہتے ہیں
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  7. ٱلَّذِينَalladhīnaوہ لوگ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  8. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  9. يَرْجُونَyarjūnaامید رکھتے
    مادہ
    رجو
    اصل لفظ
    يَرْجُوا۟
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  10. لِقَآءَنَاliqāanāہماری ملاقات کی
    مادہ
    لقي
    اصل لفظ
    لِقاء
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  11. ٱئْتِi'tiلے آؤ
    مادہ
    اتي
    اصل لفظ
    أَتَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  12. بِقُرْءَانٍbiqur'āninکوئی قرآن
    مادہ
    قرا
    اصل لفظ
    قُرْءان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  13. غَيْرِghayriعلاوہ
    مادہ
    غير
    اصل لفظ
    غَيْر
    قسمِ کلمہ
    اسم
  14. هَٰذَآhādhāاس کے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    تنبیہ · اسمِ اشارہ
  15. أَوْawیا
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف
  16. بَدِّلْهُbaddil'huبدل دو اس کو
    مادہ
    بدل
    اصل لفظ
    بَدَّلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  17. قُلْqulکہہ دیجیے
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  18. مَاmāنہیں ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  19. يَكُونُyakūnu(it) isمطلب (انگریزی میں)
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  20. لِىٓlīمیرے لیے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  21. أَنْanیہ کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ مصدری
  22. أُبَدِّلَهُۥubaddilahuمیں بدل دوں اس کو
    مادہ
    بدل
    اصل لفظ
    بَدَّلَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  23. مِنminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  24. تِلْقَآئِtil'qāiطرف
    مادہ
    لقي
    اصل لفظ
    تِلْقاء
    قسمِ کلمہ
    اسم
  25. نَفْسِىٓnafsīاپنے نفس کی
    مادہ
    نفس
    اصل لفظ
    نَفْس
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  26. إِنْinنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  27. أَتَّبِعُattabiʿuمیں پیروی کرتا
    مادہ
    تبع
    اصل لفظ
    اتَّبَعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  28. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  29. مَاmāاس کی جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  30. يُوحَىٰٓyūḥāوحی کیا جاتا ہے
    مادہ
    وحي
    اصل لفظ
    أَوْحَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  31. إِلَىَّilayyaمیری طرف
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  32. إِنِّىٓinnīبیشک میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  33. أَخَافُakhāfuمیں ڈرتا ہوں
    مادہ
    خوف
    اصل لفظ
    خافَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  34. إِنْinاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  35. عَصَيْتُʿaṣaytuمیں نے نافرمانی کی
    مادہ
    عصي
    اصل لفظ
    عَصا
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  36. رَبِّىrabbīاپنے رب کی
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  37. عَذَابَʿadhābaعذاب سے
    مادہ
    عذب
    اصل لفظ
    عَذاب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  38. يَوْمٍyawminدن کے
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  39. عَظِيمٍʿaẓīminبڑے
    مادہ
    عظم
    اصل لفظ
    عَظِيم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

کفار کی بدترین حجتیں مکہ کے کفار کا بغض دیکھئے قرآن سن کر کہنے لگے، اسے تو بدل لا، بلکہ کوئی اور ہی لا۔ تو جواب دے کہ یہ میرے بس کی بات نہیں میں تو اللہ کا غلام ہوں اس کا رسول ہوں اس کا کہا کہتا ہوں۔ اگر میں ایسا کروں تو قیامت کے عذاب کا مجھے ڈر ہے۔ دیکھو اس بات کی دلیل یہ کیا کم ہے ؟ کہ میں ایک بےپڑھا لکھا شخص ہوں تم لوگ استاد کلام ہو لیکن پھر بھی اس کا معارضہ اور مقابلہ نہیں کرسکتے۔ میری صداقت و امانت کے تم خود قائل ہو۔ میری دشمنی کے باوجود تم آج تک مجھ پر انگلی ٹکا نہیں سکتے۔ اس سے پہلے میں تم میں اپنی عمر کا بڑا حصہ گزار چکا ہوں۔ کیا پھر بھی عقل سے کام نہیں لیتے ؟ شاہ روم ہرقل نے ابو سفیان اور ان کے ساتھیوں سے آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی صفتیں دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا دعویٰ نبوت سے پہلے کبھی تم نے اسے جھوٹ کی تہمت لگائی ہے ؟ تو اسے باوجود دشمن اور کافر ہونے کے کہنا پڑا کہ نہیں، یہ ہے آپ کی صداقت جو دشمنوں کی زبان سے بھی بےساختہ ظاہر ہوتی تھی۔ ہرقل نے نتیجہ بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں کیسے مان لوں کہ لوگوں کے معاملات میں تو جھوٹ نہ بولے اور اللہ پر جھوٹ بہتان باندھ لے۔ حضرت جعفر بن ابو طالب نے دربار نجاشی میں شاہ حبش سے فرمایا تھا ہم میں اللہ نے جس رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بھیجا ہے ہم اس کی صدقت امانت نسب وغیرہ سب کچھ جانتے ہیں وہ نبوت سے پہلے ہم میں چالیس سال گزار چکے ہیں۔ سعید بن مسیب سے تنتالیس سال مروی ہیں لیکن مشہور قول پہلا ہی ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir