يونس ⁦۱۰:۱۰۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۲۲۰ · پارہ ۱۱

وَأَنۡ أَقِمۡ وَجۡهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفٗا وَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ 

Waan aqim wajhaka liddeeni haneefanwala takoonanna mina almushrikeen

تراجم

اور یہ کہ اپنا رخ یکسو ہو کر (اس) دین کی طرف کرلینا[1] ، اور کبھی مشرکوں میں سے نہ ہونا.

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. حَنِیْف کے معنی ہیں۔ یک سو، یعنی ہر دین کو چھوڑ کر صرف دین اسلام کو اپنانا اور ہر طرف سے منہ موڑ کر صرف ایک اللہ کی طرف یکسوئی سے متوجہ ہونا۔

اور (مجھ سے) یہ (کہا گیا ہے) کہ : اپنا رخ یکسوئی کے ساتھ اس دین کی طرف قائم رکھنا، اور ہرگز ان لوگوں میں شامل نہ ہونا جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک مانتے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَنْwa-anاور یہ کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تفسیر
  2. أَقِمْaqimقائم رکھو
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    أَقامَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. وَجْهَكَwajhakaاپنا چہرہ
    مادہ
    وجه
    اصل لفظ
    وَجْه
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. لِلدِّينِlilddīniدین کے لیے
    مادہ
    دين
    اصل لفظ
    دِين
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  5. حَنِيفًاḥanīfanیکسر ہوکر
    مادہ
    حنف
    اصل لفظ
    حَنِيف
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَلَاwalāاور ہرگز نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نہی
  7. تَكُونَنَّtakūnannaتم ہونا
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · لامِ تاکید
  8. مِنَminaمیں سے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  9. ٱلْمُشْرِكِينَl-mush'rikīnaمشرکوں
    مادہ
    شرك
    اصل لفظ
    مُشْرِك
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

اور یہ کہ اپنا رخ یکسو ہو کر (اس) دین کی طرف کر لینا (١) اور کبھی مشرکوں میں سے نہ ہونا۔ ١٠٥۔١ حَنِیْف کے معنی ہیں۔ یک سو، یعنی ہر دین کو چھوڑ کر صرف دین اسلام کو اپنانا اور ہر طرف سے منہ موڑ کر صرف ایک اللہ کی طرف یکسوئی سے متوجہ ہونا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan