الإخلاص

Al-Ikhlaas

سورت ۱۱۲ · آیات: ۴ · مکی

ترجمہ: Urdu - Muhammad Junagarhi · سورت کھولیں

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. قُلۡ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ

    آیت ⁦۱۱۲:۱⁩ کھولیں

    آپ کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے.

  2. ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ

    آیت ⁦۱۱۲:۲⁩ کھولیں

    اللہ تعالیٰ بے نیاز ہے.[1]

    1. یعنی سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں۔
  3. لَمۡ يَلِدۡ وَلَمۡ يُولَدۡ

    آیت ⁦۱۱۲:۳⁩ کھولیں

    نہ اس سے کوئی پیدا ہوا نہ وه کسی سے پیدا ہوا.[1]

    1. یعنی نہ اس سے کوئی چیز نکلی ہے نہ وہ کسی چیز سے نکلا ہے۔
  4. وَلَمۡ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدُۢ

    آیت ⁦۱۱۲:۴⁩ کھولیں

    اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے.[1]

    1. اس کی ذات میں، نہ اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں۔ «لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ» (الشورى:11) حدیث قدسی میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”انسان مجھے گالی دیتا ہے یعنی میرے لئے اولاد ثابت کرتا ہے، حالانکہ میں ایک ہوں بےنیاز ہوں، میں نےکسی کو جنا ہے نہ کسی سے پیدا ہوا ہوں اور نہ کوئی میرا ہمسر ہے“۔ ( صحيح البخاري تفسير سورة قل هو الله أحد) اس سورت میں ان کا بھی رد ہوگیا جو متعدد خداوں کے قائل ہیں اور جو اللہ کے لئے اولاد ثابت کرتے ہیں اور جو اس کو دوسروں کا شریک گردانتے ہیں اور ان کا بھی جو سرے سے وجود باری تعالیٰ ہی کے قائل نہیں۔