القدر ⁦۹۷:۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۹۸ · پارہ ۳۰

سَلَٰمٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطۡلَعِ ٱلۡفَجۡرِ

Salamun hiya hatta matlaAAialfajr

تراجم

یہ رات سراسر سلامتی کی ہوتی ہے[1] اور فجر کے طلوع ہونے تک (رہتی ہے).

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یعنی اس میں شر نہیں۔ یا اس معنی میں سلامتی والی ہے کہ مومن اس رات کو شیطان کے شر سے محفوظ رہتے ہیں۔ یا فرشتے اہل ایمان کو سلام عرض کرتے ہیں۔ یا فرشتے ہی آپس میں ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں۔ شب قدر کے لئے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے بطور خاص یہ دعا بتلائی ہے «اللَّهُمَّ! إِنَّكَ عَفُوٌّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي» ( ترمذي أبواب الدعوات، ابن ماجه، كتاب الدعاء، باب الدعاء بالعفو والعافية ) ۔

وہ رات سراپا سلامتی ہے فجر کے طلوع ہونے تک۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. سَلَٰمٌsalāmunسرسر سلامتی ہے
    مادہ
    سلم
    اصل لفظ
    سَلام
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. هِىَhiyaوہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  3. حَتَّىٰḥattāیہاں تک کہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    حَتَّى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  4. مَطْلَعِmaṭlaʿiطلوع ہوجائے
    مادہ
    طلع
    اصل لفظ
    مَطْلَع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ٱلْفَجْرِl-fajriفجر
    مادہ
    فجر
    اصل لفظ
    فَجْر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

یہ رات سلامتی کی ہوتی ہے اور فجر طلوع ہونے تک رہتی ہے (١) ٥۔١ یعنی اس میں شر نہیں۔ یا اس معنی میں سلامتی والی ہے کہ مومن اس رات کو شیطان کے شر سے محفوظ رہتے ہیں یا فرشتے اہل ایمان کو سلام عرض کرتے ہیں، یا فرشتے ہی آپس میں ایک دوسرے کو سلام کرتے ہیں۔ شب قدر کے لئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بطور خاص یہ دعا بتلائی ہے، اللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُو تُحِبُّ العَفْوَ فَاعْفُ۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan