Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) العلق ۹۶:۱۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
كَلَّا لَا تُطِعۡهُ وَٱسۡجُدۡۤ وَٱقۡتَرِب۩
آیت ۹۶:۱۹ کھولیںخبردار! اس کا کہنا ہرگز نہ ماننا اور سجده کر اور قریب ہو جا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
ہرگزنہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے ربّ کا) قرب حاصل کرو۔ [16]
سورة العلق حاشیہ نمبر : 16
سجدہ کرنے سے مراد نماز ہے۔ یعنی اے نبی، تم بےخوف اسی طرح نماز پڑھتے رہو جس طرح پڑھتے رہے ہو، اور اس کے ذریعہ سے اپنے رب کا قرب حاصل کرو۔ صحیح مسلم وغیرہ میں حضرت ابوہریرہ کی روایت ہے کہ |" بندہ سب سے زیادہ اپنے رب سے اس وقت قریب ہوتا ہے جب وہ سجدہ میں ہوتا ہے |" اور مسلم میں حضرت ابوہریرہ کی یہ روایت بھی آئی ہے کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ آیت پڑھتے تھے تو سجدہ تلاوت ادا فرماتے تھے۔