Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) العلق ⁦۹۶:۱۸⁩

آیات

  1. سَنَدۡعُ ٱلزَّبَانِيَةَ

    آیت ⁦۹۶:۱۸⁩ کھولیں

    ہم بھی (دوزخ کے) پیادوں کو بلالیں گے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بُلا لیں گے۔ [15]

سورة العلق حاشیہ نمبر : 15

اصل میں زبانیہ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے جو قتادہ کی تشریح کے مطابق کلام عرب میں پولیس کے لیے بولا جاتا ہے۔ اور زبن کے اصل معنی دھکا دینے کے ہیں۔ بادشاہوں کے ہاں چوبدار بھی اسی غرض کے لیے ہوتے تھے کہ جس پر بادشاہ ناراض ہو اسے وہ دھکے دے کر نکال دیں۔ پس اللہ تعالیٰ کے ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ یہ اپنے حمایتیوں کو بلا لے، ہم اپنی پولیس، یعنی ملائکہ عذاب کو بلا لیں گے کہ وہ اس کی اور اس کے حمایتیوں کی خبر لیں۔