Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) العلق ⁦۹۶:۱۷⁩

آیات

  1. فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهُۥ

    آیت ⁦۹۶:۱۷⁩ کھولیں

    یہ اپنی مجلس والوں کو بلالے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

وہ بُلالے اپنے حامیوں کی ٹولی کو، [14]

سورة العلق حاشیہ نمبر : 14

جیسا کہ ہم نے دیباچہ میں بیان کیا ہے ابو جہل کے دھمکی دینے پر جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو جھڑک دیا تھا تو اس نے کہا تھا کہ اے محمد، تم کس بل پر مجھے ڈراتے ہو، خدا کی قسم اس وادی میں میرے حمایتی سب سے زیادہ ہیں۔ اس پر فرمایا جارہا ہے کہ یہ بلا لے اپنے حمایتیوں کو۔