Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الضحى ⁦۹۳:۹⁩

آیات

  1. فَأَمَّا ٱلۡيَتِيمَ فَلَا تَقۡهَرۡ

    آیت ⁦۹۳:۹⁩ کھولیں

    پس یتیم پر تو بھی سختی نہ کیا کر.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو، [9]

سورة الضُّحٰی حاشیہ نمبر :9

یعنی تم چونکہ خود یتیم رہ چکے ہو، اور اللہ نے تم پر یہ فضل فرمایا کہ یتیمی کی حالت میں بہترین طریقے سے تمہاری دستگیری کی، اس لیے اس کا شکرانہ یہ ہے کہ تمہارے ہاتھ سے کبھی کسی یتیم پر ظلم اور زیادتی نہ ہونے پائے۔