Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الضحى ⁦۹۳:۸⁩

آیات

  1. وَوَجَدَكَ عَآئِلٗا فَأَغۡنَىٰ

    آیت ⁦۹۳:۸⁩ کھولیں

    اور تجھے نادار پاکر تونگر نہیں بنا دیا؟[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا۔ [8]

سورة الضُّحٰی حاشیہ نمبر :8

نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے آپ کے والد ماجد نے میراث میں صرف ایک اونٹنی اور ایک لونڈی چھوڑی تھی۔ اس طرح آپ کی زندگی کی ابتداء افلاس کی حالت میں ہوئی تھی۔ پھر ایک وقت آیا کہ قریش کی سب سے زیادہ مالدار خاتون، حضرت خدیجہ نے پہلے تجارت میں آپ کو اپنے ساتھ شریک کیا، اس کے بعد انہوں نے آپ سے شادی کرلی اور ان کے تمام تجارتی کاروبار کو آپ نے سنبھال لیا۔ اس طرح آپ نہ صرف یہ کہ مال دار ہوگئے، بلکہ آپ کی مالداری اس نوعیت کی نہ تھی کہ محض بیوی کے مال پر آپ کا انحصار ہو۔ ان کی تجارت کو فروغ دینے میں آپ کی اپنی محنت و قابلیت کا بڑا حصہ تھا۔