Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الضحى ⁦۹۳:۱⁩

آیات

  1. قسم ہے چاشت کے وقت کی.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

قسم ہے روزِ روشن کی [1]

سورة الضُّحٰی حاشیہ نمبر :1

یہاں لفظ ضحی رات کے مقابلہ میں استعمال ہوا ہے اس لیے اس سے مراد روز روشن ہے۔ اس کی نظیر سورة اعراف کی یہ آیات ہیں : |" أَفَأَمِنَ أَهْلُ الْقُرَىٰ أَن يَأْتِيَهُم بَأْسُنَا بَيَاتًا وَهُمْ نَائِمُونَ أَوَأَمِنَ أَهْلُ الْقُرَىٰ أَن يَأْتِيَهُم بَأْسُنَا ضُحًى وَهُمْ يَلْعَبُونَ |" (97 ۔ 98) |" کیا بستیوں کے لوگ اس سے بےخوف ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب رات کو آجائے جبکہ وہ سو رہے ہوں ؟ اور کیا بستیوں کے لوگ اس سے بےخوف ہیں کہ ان پر ہمارا عذاب دن دہاڑے آجائے جبکہ وہ کھیل رہے ہوں ؟ |" ان آیات میں بھی چونکہ ضحی کا لفاظ رات کے مقابلہ میں استعمال ہوا ہے اس لیے اس سے مراد چاشت کا وقت نہیں بلکہ دن ہے۔