التوبة ۹:۹۸
وَمِنَ ٱلۡأَعۡرَابِ مَن يَتَّخِذُ مَا يُنفِقُ مَغۡرَمٗا وَيَتَرَبَّصُ بِكُمُ ٱلدَّوَآئِرَۚ عَلَيۡهِمۡ دَآئِرَةُ ٱلسَّوۡءِۗ وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٞ
Wamina al-aAArabi man yattakhithuma yunfiqu maghraman wayatarabbasu bikumu addawa-iraAAalayhim da-iratu assaw-i wallahusameeAAun AAaleem
تراجم
اور ان دیہاتیوں میں سے بعض[1] ایسے ہیں کہ جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو جرمانہ سمجھتے ہیں[2] اور تم مسلمانوں کے واسطے برے وقت کے منتظر رہتے ہیں[3]، برا وقت ان ہی پر پڑنے واﻻ ہے[4] اور اللہ سننے واﻻ جاننے واﻻ ہے۔
- اب ان دیہاتیوں کی دو قسمیں بیان کی جا رہی ہیں یہ پہلی قسم ہے۔
- غُرْم تاوان اور جرمانے کو کہتے ہیں۔ یعنی ایسا خرچ ہو جو انسان کو نہایت ناگواری سے ناچار کرنا پڑ جاتا ہے۔
- دَوَائِرُ۔ دَا ئِرَۃ کی جمع ہے، گردش زمانہ یعنی مصائب و آلام یعنی وہ منتظر رہتے ہیں کہ مسلمان زمانے کی گردشوں یعنی مصائب کا شکار ہوں۔
- یہ بد دعا یا خبر ہے کہ زمانے کی گردش ان پر ہی پڑے۔ کیونکہ وہی اس کے مستحق ہیں۔
انہی دیہاتیوں میں وہ بھی ہیں جو (اللہ کے نام پر) خرچ کیے ہوئے مال کو ایک تاوان سمجھتے ہیں، اور اس انتظار میں رہتے ہیں کہ تم مسلمانوں پر مصیبتوں کے چکر آپڑیں، [1] (حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ) بدترین مصیبت کا چکر تو خود ان پر پڑا ہوا ہے۔ اور اللہ ہر بات سنتا، سب کچھ جانتا ہے۔
- : یعنی یہ لوگ چاہتے ہیں کہ مسلمان مصیبت کے کسی ایسے چکر میں پڑجائیں کہ ان لوگوں کو اس قسم کے احکام سے آزادی مل جائے جن پر عمل کرنا انہیں بہت مشکل معلوم ہوتا ہے خاص طور پر غزوہ تبوک کے موقع پر ان لوگوں کو یہ امید لگی ہوئی تھی کہ اس مرتبہ مسلمانوں کا مقابلہ روم کی عظیم طاقت سے ہو رہا ہے اس لئے شاید اس بار وہ رومیوں کے ہاتھوں شکست کھا کر اپنی ساری طاقت کھو بیٹھیں گے۔ آگے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ درحقیقت یہ لوگ خود نفاق کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں جو انہیں دنیا اور آخرت دونوں کی رسوائی میں مبتلا کرکے رہے گا۔
لفظ بہ لفظ
- وَمِنَwaminaاور سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مِن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار
- ٱلْأَعْرَابِl-aʿrābiاعراب میں (سے) ۔ ان بدویوں میں سے
- مادہ
- عرب
- اصل لفظ
- أَعْراب
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- مَنmanکوئی وہ ہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مَن
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- يَتَّخِذُyattakhidhuجو سمجھتا ہے۔ بنا لیتا ہے
- مادہ
- اخذ
- اصل لفظ
- اتَّخَذَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مَاmāجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- يُنفِقُyunfiquوہ خرچ کرتا ہے
- مادہ
- نفق
- اصل لفظ
- أَنفَقَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- مَغْرَمًاmaghramanجرمانہ۔ تاوان
- مادہ
- غرم
- اصل لفظ
- مَغْرَم
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَيَتَرَبَّصُwayatarabbaṣuاور انتظار کرتا ہے
- مادہ
- ربص
- اصل لفظ
- تَرَبَّصْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- بِكُمُbikumuتمہارے بارے میں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- ٱلدَّوَآئِرَl-dawāiraمصائب کا
- مادہ
- دور
- اصل لفظ
- دَوائِر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- عَلَيْهِمْʿalayhimان پر ہے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- دَآئِرَةُdāiratuمصیبت۔ گردش
- مادہ
- دور
- اصل لفظ
- دائِرَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلسَّوْءِl-sawiبری
- مادہ
- سوا
- اصل لفظ
- سَوْء
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ تعالیٰ
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ علم
- سَمِيعٌsamīʿunسننے والا ہے
- مادہ
- سمع
- اصل لفظ
- سَمِيع
- قسمِ کلمہ
- اسم
- عَلِيمٌʿalīmunجاننے والا ہے
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- عَلِيم
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
اور ان دیہاتیوں میں سے بعض(١) ایسے ہیں کہ جو کچھ خرچ کرتے ہیں اس کو جرمانہ سمجھتے ہیں (٢) اور تم مسلمانوں کے واسطے برے وقت کے منتظر رہتے ہو (٣) برا وقت ان ہی پر پڑنے والا ہے (٤) اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔ ٩٨۔١ اب ان دیہاتیوں کی دو قسمیں بیان کی جا رہی ہیں یہ پہلی قسم ہے۔ ٩٨۔٢ غُرْم تاوان اور جرمانے کو کہتے ہیں۔ یعنی ایسا خرچ ہو جو انسان کو نہایت ناگواری سے ناچار کرنا پڑ جاتا ہے۔ ٩٨۔٣ دَوَائِرُ۔ دَا ئِرَۃ کی جمع ہے، گردش زمانہ یعنی مصائب و آلام یعنی وہ منتظر رہتے ہیں کہ مسلمان زمانے کی گردشوں یعنی مصائب کا شکار ہوں۔ ٩٨۔٤ یہ بد دعا یا خبر ہے کہ زمانے کی گردش ان پر ہی پڑے۔ کیونکہ وہی اس کے مستحق ہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan