التوبة ⁦۹:۸⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۸۸ · پارہ ۱۰

كَيۡفَ وَإِن يَظۡهَرُواْ عَلَيۡكُمۡ لَا يَرۡقُبُواْ فِيكُمۡ إِلّٗا وَلَا ذِمَّةٗۚ يُرۡضُونَكُم بِأَفۡوَٰهِهِمۡ وَتَأۡبَىٰ قُلُوبُهُمۡ وَأَكۡثَرُهُمۡ فَٰسِقُونَ

Kayfa wa-in yathharoo AAalaykumla yarquboo feekum illan wala thimmatan yurdoonakumbi-afwahihim wata/ba quloobuhum waaktharuhum fasiqoon

تراجم

ان کے وعدوں کا کیا اعتبار ان کا اگر تم پر غلبہ ہو جائے تو نہ یہ قرابت داری کا خیال کریں نہ عہدوپیمان کا[1] ، اپنی زبانوں سے تو تمہیں پرچا رہے ہیں لیکن ان کے دل نہیں مانتے ان میں سے اکثر تو فاسق ہیں۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. كَيْفَ، پھر بطور تاکید، نفی کے لئے ہے۔ الَّ کے معنی قرابت (رشتہ داری) اور ذِمَّہ کے معنی عہد کے ہیں۔ یعنی ان مشرکین کی زبانی باتوں کا کیا اعتبار، جب کہ ان کا یہ حال ہے کہ اگر تم پر غالب آجائیں تو کسی قرابت اور عہد کا پاس نہیں کریں گے۔ بعض مفسرین کے نزدیک پہلا کیف مشرکین کے لئے ہے اور دوسرے سے یہودی مراد ہیں، کیونکہ ان کی صفت بیان کی گئی ہے کہ اللہ کی آیتوں کو کم قیمت پر بیچ دیتے ہیں۔ اور یہ وطیرہ یہودیوں کا ہی رہا ہے۔

(لیکن دوسرے مشرکین کے ساتھ) کیسے معاہدہ برقرار رہ سکتا ہے جبکہ ان کا حال یہ ہے کہ اگر کبھی تم پر غالب آجائیں تو تمہارے معاملے میں نہ کسی رشتہ داری کا خیال کریں، اور نہ کسی معاہدے کا ؟ یہ تمہیں اپنی زبانی باتوں سے راضی کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ ان کے دل انکار کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر لوگ نافرمان ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. كَيْفَkayfaکس طرح
    مادہ
    كيف
    اصل لفظ
    كَيْف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام
  2. وَإِنwa-inاور اگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · حرفِ شرط
  3. يَظْهَرُوا۟yaẓharūوہ غلبہ پاجائیں
    مادہ
    ظهر
    اصل لفظ
    ظَهَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. عَلَيْكُمْʿalaykumتم پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  5. لَاlāنہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  6. يَرْقُبُوا۟yarqubūلحاظ کریں
    مادہ
    رقب
    اصل لفظ
    يَرْقُبُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. فِيكُمْfīkumتمہارے معاملے میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  8. إِلًّاillanقرات کا
    مادہ
    الل
    اصل لفظ
    إِلّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  10. ذِمَّةًdhimmatanکسی معاہدے کا
    مادہ
    ذمم
    اصل لفظ
    ذِمَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  11. يُرْضُونَكُمyur'ḍūnakumوہ راضی کرتے ہیں تم کو
    مادہ
    رضو
    اصل لفظ
    يُرْضُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  12. بِأَفْوَٰهِهِمْbi-afwāhihimاپنے مونہوں کے ساتھ
    مادہ
    فوه
    اصل لفظ
    أَفْواه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
  13. وَتَأْبَىٰwatabāاور انکار کرتے ہیں
    مادہ
    ابي
    اصل لفظ
    أَبَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  14. قُلُوبُهُمْqulūbuhumدل ان کے
    مادہ
    قلب
    اصل لفظ
    قَلْب
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  15. وَأَكْثَرُهُمْwa-aktharuhumاور اکثر ان میں سے
    مادہ
    كثر
    اصل لفظ
    أَكْثَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم · ضمیرِ شخصی
  16. فَٰسِقُونَfāsiqūnaفاسق ہیں
    مادہ
    فسق
    اصل لفظ
    فاسِق
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

کافروں کی دشمنی اللہ تعالیٰ کافروں کے مکر و فریب اور ان کی دلی عداوت سے مسلمانوں کو آگاہ کرتا ہے تاکہ وہ ان کی دوستی اپنے دل میں نہ رکھیں نہ ان کے قول وقرار پر مطمئن رہیں ان کا کفر شرک انہیں وعدوں کی پابندی پر رہنے نہیں دیتا۔ یہ تو وقت کے منتظر ہیں ان کا بس چلے تو یہ تو تمہیں کچے چبا ڈالیں نہ قرابت داری کو دیکھیں نہ وعدوں کی پاسداری کریں۔ ان سے جو ہو سکے وہ تکلیف تم پر توڑیں اور خوش ہوں۔ آل کے معنی قرابت داری کے ہیں۔ ابن عباس سے بھی یہی مروی ہے اور حضرت حسان کے شعر میں بھی یہی معنی کئے گئے ہیں کہ وہ اپنے غلبہ کے وقت اللہ کا بھی لحاظ نہ کریں گے نہ کسی اور کا۔ یہی لفظ ال ایل بن کر جبریل میکائیل اور اسرافیل میں آیا ہے یعنی اس کا معنی اللہ ہے لیکن پہلا قول ہی ظاہر اور مشہور ہے اور اکثر مفسرین کا بھی یہی قول ہے۔ مجاہد کہتے ہیں مراد عہد ہے قتادہ کا قول ہے مراد قسم ہے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir