التوبة ⁦۹:۶۷⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۹۷ · پارہ ۱۰

ٱلۡمُنَٰفِقُونَ وَٱلۡمُنَٰفِقَٰتُ بَعۡضُهُم مِّنۢ بَعۡضٖۚ يَأۡمُرُونَ بِٱلۡمُنكَرِ وَيَنۡهَوۡنَ عَنِ ٱلۡمَعۡرُوفِ وَيَقۡبِضُونَ أَيۡدِيَهُمۡۚ نَسُواْ ٱللَّهَ فَنَسِيَهُمۡۚ إِنَّ ٱلۡمُنَٰفِقِينَ هُمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ

Almunafiqoona walmunafiqatubaAAduhum min baAAdin ya/muroona bilmunkariwayanhawna AAani almaAAroofi wayaqbidoona aydiyahum nasooAllaha fanasiyahum inna almunafiqeena humu alfasiqoon

تراجم

تمام منافق مرد وعورت آپس میں ایک ہی ہیں[1] ، یہ بری باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بھلی باتوں سے روکتے ہیں اور اپنی مٹھی بند رکھتے ہیں[2]، یہ اللہ کو بھول گئے اللہ نے انہیں بھلا دیا[3]۔ بیشک منافق ہی فاسق وبدکردار ہیں۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. منافقین، جو حلف اٹھا کر مسلمان باور کراتے تھے کہ ”ہم تم ہی میں سے ہیں“، اللہ تعالٰی نے اس کی تردید فرمائی، کہ ایمان والوں سے ان کا کیا تعلق؟ البتہ یہ سب منافق، چاہے مرد ہوں یا عورتیں، ایک ہی ہیں، یعنی کفر ونفاق میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ہیں۔ آگے ان کی صفات بیان کی جا رہی ہیں جو مومنین کی صفات کے بالکل الٹ اور برعکس ہیں۔
  2. اس سے مراد بخل ہے۔ یعنی مومن کی صفت اللہ کی راہ میں خرچ کرنا اور منافق کی اس کے برعکس بخل، یعنی اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے گریز کرنا ہے۔
  3. یعنی اللہ تعالٰی بھی ان سے ایسا معاملہ کرے گا کہ گویا اس نے انہیں بھلا دیا۔ جس طرح دوسرے مقام پر فرمایا: «الْيَوْمَ نَنْسَاكُمْ كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاءَ يَوْمِكُمْ هَذَا» ( سورة الجاثية: 34) ”آج ہم تمہیں اس طرح بھلا دیں گے جس طرح تم ہماری ملاقات کے اس دن کو بھولے ہوئے تھے“، مطلب یہ کہ جس طرح انہوں نے دنیا میں اللہ کے احکامات کو چھوڑے رکھا۔ قیامت کے دن اللہ تعالٰی انہیں اپنے فضل و کرم سے محروم رکھے گا گویا نسیان کی نسبت اللہ تعالٰی کی طرف علم بلاغت کے اصول مشاکلت کے اعتبار سے ہے ورنہ اللہ کی ذات نسیان سے پاک ہے۔ (فتح القدیر)

منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک ہی طرح کے ہیں۔ وہ برائی کی تلقین کرتے ہیں اور بھلائی سے روکتے ہیں، اور اپنے ہاتھوں کو بند رکھتے ہیں۔ [1] انہوں نے اللہ کو بھلا دیا ہے، تو اللہ نے بھی ان کو بھلا دیا۔ بلاشبہ یہ منافق بڑے نافرمان ہیں۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : ہاتھوں کو بند رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ کنجوس ہیں۔ جہاں خرچ کرنا چاہیے وہاں خرچ نہیں کرتے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ٱلْمُنَٰفِقُونَal-munāfiqūnaمنافق مرد
    مادہ
    نفق
    اصل لفظ
    مُنافِق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  2. وَٱلْمُنَٰفِقَٰتُwal-munāfiqātuاور منافق عورتیں
    مادہ
    نفق
    اصل لفظ
    مُنافِقَة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  3. بَعْضُهُمbaʿḍuhumان میں سے بعض
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. مِّنۢminسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  5. بَعْضٍbaʿḍinبعض سے ہیں
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. يَأْمُرُونَyamurūnaوہ حکم دیتے ہیں
    مادہ
    امر
    اصل لفظ
    أَمَرَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  7. بِٱلْمُنكَرِbil-munkariبڑائی کا
    مادہ
    نكر
    اصل لفظ
    مُنكَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  8. وَيَنْهَوْنَwayanhawnaاور روکتے ہیں
    مادہ
    نهي
    اصل لفظ
    نَهَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  9. عَنِʿaniسے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  10. ٱلْمَعْرُوفِl-maʿrūfiبھلائی سے
    مادہ
    عرف
    اصل لفظ
    مَعْرُوف
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  11. وَيَقْبِضُونَwayaqbiḍūnaاور روک کر رکھتے ہیں
    مادہ
    قبض
    اصل لفظ
    قَبَضْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  12. أَيْدِيَهُمْaydiyahumاپنے ہاتھوں کو
    مادہ
    يدي
    اصل لفظ
    يَد
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  13. نَسُوا۟nasūوہ بھول گئے
    مادہ
    نسي
    اصل لفظ
    نَسِيَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  14. ٱللَّهَl-lahaاللہ کو
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  15. فَنَسِيَهُمْfanasiyahumتو اس نے بھلا دیا ان کو
    مادہ
    نسي
    اصل لفظ
    نَسِيَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  16. إِنَّinnaبیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب
  17. ٱلْمُنَٰفِقِينَl-munāfiqīnaمنافق لوگ
    مادہ
    نفق
    اصل لفظ
    مُنافِق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  18. هُمُhumuوہی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    ضمیرِ شخصی
  19. ٱلْفَٰسِقُونَl-fāsiqūnaنافرمان ہیں
    مادہ
    فسق
    اصل لفظ
    فاسِق
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

ایک کے ہاتھ نیکیوں کے کھیت دوسرے کے ہاتھ برائیوں کی وبا منافقوں کی حصلتیں مومنوں کے بالکل برخلاف ہوتی ہیں۔ مومن بھلائیوں کا حکم کرتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں منافق برائیوں کا حکم دیتے ہیں اور بھلائیوں سے منع کرتے ہیں۔ مومن سخی ہوتے ہیں منافق بخیل ہوتے ہیں۔ مومن ذکر اللہ میں مشغول رہتے ہیں۔ منافق یاد الٰہی بھلائے رہتے ہیں۔ اسی کے بدلے اللہ بھی ان کے ساتھ وہ معاملہ کرتا ہے جیسے کسی کو کوئی بھول گیا ہو قیامت کے دن یہی ان سے کہا جائے گا کہ تم ہم تمہیں ٹھیک اسی طرح بھلا دیں گے جیسے تم اس دن کی ملاقات کو بھلائے ہوئے تھے۔ منافق راہ حق سے دور ہوگئے ہیں گمراہی کے چکر دار بھول بھلیوں میں پھنس گئے ہیں۔ ان منافقوں اور کافروں کی ان بداعمالیوں کی سزا ان کے لئے اللہ تعالیٰ جہنم کو مقرر فرما چکا ہے جہاں وہ ابدالآباد تک رہیں گے۔ وہاں کا عذاب انہیں بس ہوگا۔ انہیں رب رحیم اپنی رحمت سے دور کرچکا ہے اور ان کے لئے اس نے دائمی اور مستقل عذاب رکھے ہیں۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir