التوبة ⁦۹:۴۲⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۹۴ · پارہ ۱۰

لَوۡ كَانَ عَرَضٗا قَرِيبٗا وَسَفَرٗا قَاصِدٗا لَّٱتَّبَعُوكَ وَلَٰكِنۢ بَعُدَتۡ عَلَيۡهِمُ ٱلشُّقَّةُۚ وَسَيَحۡلِفُونَ بِٱللَّهِ لَوِ ٱسۡتَطَعۡنَا لَخَرَجۡنَا مَعَكُمۡ يُهۡلِكُونَ أَنفُسَهُمۡ وَٱللَّهُ يَعۡلَمُ إِنَّهُمۡ لَكَٰذِبُونَ

Law kana AAaradan qareebanwasafaran qasidan lattabaAAooka walakinbaAAudat AAalayhimu ashshuqqatu wasayahlifoona billahilawi istataAAna lakharajna maAAakumyuhlikoona anfusahum wallahu yaAAlamu innahum lakathiboon

تراجم

اگر جلد وصول ہونے واﻻ مال واسباب ہوتا[1] اور ہلکا سفر ہوتا تو یہ ضرور آپ کے پیچھے ہو لیتے[2] لیکن ان پر تو دوری اور دراز کی مشکل پڑ گئی۔ اب تو یہ اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم میں قوت وطاقت ہوتی تو ہم یقیناً آپ کے ساتھ نکلتے، یہ اپنی جانوں کو خود ہی ہلاکت میں ڈال رہے ہیں[3] ان کے جھوٹا ہونے کا سچا علم اللہ کو ہے۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہاں سے ان لوگوں کا بیان شروع ہو رہا ہے جنہوں نے عذر اور معذرت کر کے نبی (صلى الله عليه وسلم) سے اجازت لے لی تھی دراں حالانکہ ان کے پاس حقیقت میں کوئی عذر نہیں تھا۔ ”عَرَضٌ“ سے مراد جو دنیاوی منافع سامنے آئیں مطلب ہے مال غنیمت۔
  2. یعنی آپ (صلى الله عليه وسلم) کے ساتھ شریک جہاد ہوتے۔ لیکن سفر کی دوری نے انہیں حیلے تراشنے پر مجبور کر دیا۔
  3. یعنی جھوٹی قسمیں کھا کر۔ کیونکہ جھوٹی قسم کھانا گناہ کبیرہ ہے۔

اگر دنیا کا سامان کہیں قریب ملنے والا ہوتا، اور سفر درمیانہ قسم کا ہوتا، تو یہ (منافق لوگ) ضرور تمہارے پیچھے ہو لیتے، لیکن یہ کٹھن فاصلہ ان کے لیے بہت دور پڑگیا۔ اور اب یہ اللہ کی قسمیں کھائیں گے کہ اگر ہم میں استطاعت ہوتی تو ہم ضرور آپ کے ساتھ نکل جاتے۔ یہ لوگ اپنی جانوں کو ہلاک کر رہے ہیں اور اللہ خوب جانتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. لَوْlawاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  2. كَانَkānaہوتا
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. عَرَضًاʿaraḍanسامان
    مادہ
    عرض
    اصل لفظ
    عَرَض
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. قَرِيبًاqarībanقریب
    مادہ
    قرب
    اصل لفظ
    قَرِيب
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. وَسَفَرًاwasafaranاور سفر
    مادہ
    سفر
    اصل لفظ
    سَفَر
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  6. قَاصِدًاqāṣidanقریب کا۔ درمیانے درجے کا
    مادہ
    قصد
    اصل لفظ
    قاصِد
    قسمِ کلمہ
    اسم
  7. لَّٱتَّبَعُوكَla-ittabaʿūkaالبتہ پیروی کرتے تیری
    مادہ
    تبع
    اصل لفظ
    اتَّبَعَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
  8. وَلَٰكِنۢwalākinاور لیکن
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لٰكِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ استدراک
  9. بَعُدَتْbaʿudatدور ہوگئی
    مادہ
    بعد
    اصل لفظ
    بَعُدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  10. عَلَيْهِمُʿalayhimuان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  11. ٱلشُّقَّةُl-shuqatuمسافت
    مادہ
    شقق
    اصل لفظ
    شُقَّة
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  12. وَسَيَحْلِفُونَwasayaḥlifūnaاور عنقریب وہ قسمیں کھائیں گے
    مادہ
    حلف
    اصل لفظ
    حَلَفْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ استقبال · فعل · ضمیرِ شخصی
  13. بِٱللَّهِbil-lahiاللہ کی
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  14. لَوِlawiاگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لَو
    قسمِ کلمہ
    حرفِ شرط
  15. ٱسْتَطَعْنَاis'taṭaʿnāاستطاعت رکھتے ہم
    مادہ
    طوع
    اصل لفظ
    اسْتَطاعَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  16. لَخَرَجْنَاlakharajnāالبتہ نکلتے ہم
    مادہ
    خرج
    اصل لفظ
    خَرَجَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · فعل · ضمیرِ شخصی
  17. مَعَكُمْmaʿakumتمہارے ساتھ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مَع
    قسمِ کلمہ
    ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
  18. يُهْلِكُونَyuh'likūnaوہ ہلاکت میں ڈال رہے ہیں
    مادہ
    هلك
    اصل لفظ
    أَهْلَكَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  19. أَنفُسَهُمْanfusahumاپنے نفسوں کو
    مادہ
    نفس
    اصل لفظ
    نَفْس
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  20. وَٱللَّهُwal-lahuاور اللہ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسمِ علم
  21. يَعْلَمُyaʿlamuجانتا ہے
    مادہ
    علم
    اصل لفظ
    عَلِمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  22. إِنَّهُمْinnahumبیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  23. لَكَٰذِبُونَlakādhibūnaالبتہ جھوٹے ہیں
    مادہ
    كذب
    اصل لفظ
    كاذِب
    قسمِ کلمہ
    لامِ تاکید · اسم

تفسیر

عیار لوگوں کو بےنقاب کردو جو لوگ غزوہ تبوک میں جانے سے رہ گئے تھے اور اس کے بعد حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آ کر اپنے جھوٹے اور بناوٹی عذر پیش کرنے لگے تھے۔ انہیں اس آیت میں ڈانٹا جا رہا ہے کہ دراصل انہیں کوئی معذوری نہ تھی اگر کوئی انسان غنیمت اور قریب کا سفر ہوتا تو یہ ساتھ ہو لیتے لیکن شام تک کے لمبے سفر نے ان کے گھٹنے توڑ دیئے اور مشقت کے خیال نے ان کے ایمان کمزور کردیئے۔ اب یہ آ کر جھوٹی قسمیں کھا کھا کر اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دھوکہ دے رہے ہیں کہ اگر کوئی عذر نہ ہوتا تو بھلا ہم شرف ہم رکابی چھوڑنے والے تھے ؟ ہم تو جان و دل سے آپ کے قدموں میں حاضر ہوجاتے اللہ فرماتا ہے ان کے جھوٹ کا مجھے علم ہے انہوں نے تو اپنے آپ کو غارت کردیا۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir