Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفجر ⁦۸۹:۲۲⁩

آیات

  1. وَجَآءَ رَبُّكَ وَٱلۡمَلَكُ صَفّٗا صَفّٗا

    آیت ⁦۸۹:۲۲⁩ کھولیں

    اور تیرا رب (خود) آجائے گا اور فرشتے صفیں باندھ کر (آ جائیں گے).[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور تمہارا ربّ جلوہ فرما ہوگا [16] اِس حال میں کہ فرشتے صف در صف کھڑے ہوں گے

سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :16

اصل الفاظ ہیں جاء ربک جن کا لفظی ترجمہ ہے |" تیرا رب آئے گا |"۔ لیکن ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونے کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا، اس لیے لامحالہ اس کو ایک تمثیلی انداز بیان ہی سمجھنا ہوگا جس سے یہ تصور دلانا مقصود ہے کہ اس وقت اللہ تعالیٰ کے اقتدار اور اس کی سلطانی و قہاری کے آثار اس طرح ظاہر ہوں گے جیسے دنیا میں کسی بادشاہ کے تمام لشکروں اور راعیان سلطنت کی مدد سے وہ رعب طاری نہیں ہوتا جو بادشاہ کے بنفس نفیس خود دربار میں آجانے سے طاری ہوتا ہے۔