Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفجر ⁦۸۹:۲۱⁩

آیات

  1. كَلَّآۖ إِذَا دُكَّتِ ٱلۡأَرۡضُ دَكّٗا دَكّٗا

    آیت ⁦۸۹:۲۱⁩ کھولیں

    یقیناً[1] جس وقت زمین کوٹ کوٹ کر برابر کر دی جائے گی.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

ہرگز نہیں، [15] جب زمین پے در پے کوُٹ کوُٹ کر ریگ زار بنا دی جائے گی

سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :15

یعنی تمہارا یہ خیال غلط ہے کہ تم دنیا میں جیتے جی یہ سب کچھ کرتے رہو اور اس کی باز پرس کا وقت کبھی نہ آئے۔ جس جزا و سزا کا انکار کر کے تم نے زندگی کا یہ ہنجار اختیار کر رکھا ہے وہ کوئی انہونی اور خیالی بات نہیں ہے بلکہ وہ پیش آنی ہے اور اس وقت آنی ہے جس کا ذکر آگے آ رہا ہے۔