Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الفجر ⁦۸۹:۲۰⁩

آیات

  1. وَتُحِبُّونَ ٱلۡمَالَ حُبّٗا جَمّٗا 

    آیت ⁦۸۹:۲۰⁩ کھولیں

    اور مال کو جی بھر کر عزیز رکھتے ہو.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور مال کی محبت میں بُری طرح گرفتار ہو۔ [14]

سورة الْفَجْر حاشیہ نمبر :14

یعنی جائز و ناجائز اور حلال و حرام کی تمہیں کوئی فکر نہیں۔ جس طریقے سے بھی مال حاصل کیا جاسکتا ہو اسے حاصل کرنے میں تمہیں کوئی تامل نہیں ہوتا۔ اور خواہ کتنا ہی مال مل جائے تمہاری حرص و طمع کی آگ کبھی نہیں بجھتی۔