Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الأعلى ۸۷:۱۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
بَلۡ تُؤۡثِرُونَ ٱلۡحَيَوٰةَ ٱلدُّنۡيَا
آیت ۸۷:۱۶ کھولیںلیکن تم تو دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو، [16]
سورة الْاَعْلٰی حاشیہ نمبر :16
یعنی تم لوگوں کی ساری فکر بس دنیا اور اس کی راحت و آسائش اور اس کے فائدوں اور لذتوں کے لیے ہے یہاں جو کچھ حاصل ہوجائے تم سمجھتے ہو کہ بس وہی اصل فائدہ ہے جو تمہیں حاصل ہوگیا، اور یہاں جس چیز سے محروم رہے تمہارا خیال ہے کہ بس وہی اصل نقصان ہے جو تمہیں پہنچ گیا۔