Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) البروج ۸۵:۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَشَاهِدٖ وَمَشۡهُودٖ
آیت ۸۵:۳ کھولیںحاضر ہونے والے اور حاضر کئے گئے کی قسم![1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی [3]
سورة الْبُرُوْج حاشیہ نمبر :3
دیکھنے والے اور دیکھی جانے والی چیز کے بارے میں مفسرین کے بہت سے اقوال ہیں، مگر ہمارے نزدیک سلسلہ کلام سے جو بات مناسبت رکھتی ہے وہ یہ ہے کہ دیکھنے والے سے مراد ہر وہ شخص ہے جو قیامت کے روز حاضر ہوگا اور دیکھی جانے والی چیز سے مراد خود قیامت ہے جس کے ہولناک احوال کو سب دیکھنے والے دیکھیں گے۔ یہ مجاہد، عکرمہ، ضحاک، ابن نجیح اور بعض دوسرے مفسرین کا قول ہے۔