Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التكوير ۸۱:۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَإِذَا ٱلۡعِشَارُ عُطِّلَتۡ
آیت ۸۱:۴ کھولیںاور جب دس ماه کی حاملہ اونٹنیاں چھوڑ دی جائیں.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور جب دس مہینے کی حاملہ اُونٹنیاں اپنے حال پر چھوڑ دی جائیں گی، [4]
سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :4
عربوں کو قیامت کی سختی کا تصور دلانے کے لیے یہ بہترین طرز بیان تھا۔ موجودہ زمانہ کے ٹرک اور بسیں چلنے سے پہلے اہل عرب کے لیے اس اونٹنی سے زیادہ قیمتی مال اور کوئی نہ تھا جو بچہ جننے کے قریب ہو۔ اس حالت میں اس کی بہت زیادہ حفاظت اور دیکھ بھال کی جاتی تھی تاکہ وہ کھوئی نہ جائے، کوئی اسے چرا نہ لے، یا اور کسی طرح وہ ضائع نہ ہوجائے۔ ایسی اونٹنیوں سے لوگوں کا غافل ہوجانا گویا یہ معنی رکھتا تھا کہ اس وقت کچھ ایسی سخت افتاد لوگوں پر پڑے گی کہ انہیں اپنے اس عزیز ترین مال کی حفاظت کا بھی ہوش نہ رہے گا۔