Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التكوير ۸۱:۲۲
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
وَمَا صَاحِبُكُم بِمَجۡنُونٖ
آیت ۸۱:۲۲ کھولیںاور تمہارا ساتھی دیوانہ نہیں ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور (اے اہلِ مکّہ) تمہارا رفیق [18] مجنون نہیں ہے
سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :18
رفیق سے مراد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں، اور آپ کو اہل مکہ کا رفیق کہہ کر دراصل انہیں اس بات کا احساس دلایا گیا ہے کہ آپ ان کے لیے کوئی اجنبی شخص نہیں ہیں بلکہ انہی کے ہم قوم اور ہم قبیلہ ہیں۔ انہی کے درمیان آپ کی ساری زندگی بسر ہوئی ہے، اور ان کے شہر کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ آپ کس قدر دانا اور ہوشمند انسان ہیں۔ ایسے شخص کو جانتے بوجھتے مجنون کہتے ہوئے انہیں کچھ تو شرم آنی چاہیے (مزید تشریح کے لئے ملاحظہ ہو تفہیم ال قرآن ، جلد پنجم، النجم، حواشی 2 ۔ 3) ۔