Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التكوير ⁦۸۱:۲۰⁩

آیات

  1. ذِي قُوَّةٍ عِندَ ذِي ٱلۡعَرۡشِ مَكِينٖ 

    آیت ⁦۸۱:۲۰⁩ کھولیں

    جو قوت واﻻ ہے[1] ، عرش والے (اللہ) کے نزدیک بلند مرتبہ ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جو بڑی توانائی رکھتا ہے، [15] عرش والے کے ہاں بلند مرتبہ ہے

سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :15

سورة نجم آیات 4 ۔ 5 میں اسی مضمون کو یوں ادا کیا گیا ہے کہ ان ھو الا وحی یوحی۔ علمہ شدید القوی۔ یہ تو ایک وحی ہے جو اس پر نازل کی جاتی ہے۔ اس کو زبردست قوتوں والے نے تعلیم دی ہے |"۔ یہ بات درحقیقت متشابہات میں سے ہے کہ جبریل (علیہ السلام) کی ان زبردست قوتوں اور ان کی اس عظیم توانائی سے کیا مراد ہے۔ بہرحال اس سے اتنی بات ضرور معلوم ہوتی ہے کہ فرشتوں میں بھی وہ اپنی غیر معمولی طاقتوں کے اعتبار سے ممتاز ہیں۔ مسلم، کتاب الایمان میں حضرت عائشہ (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ قول نقل کرتی ہیں کہ میں نے دو مرتبہ جبریل کو ان کی اصلی صورت میں دیکھا ہے، ان کی عظیم ہستی زمین و آسمان کے درمیان ساری فضا پر چھائی ہوئی تھی۔ بخاری، مسلم، ترمذی اور مسند احمد میں حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کی روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اس شان میں دیکھا کہ ان کے چھ سو پر تھے۔ اس سے کچھ ان کی زبردست طاقت کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔