Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التكوير ۸۱:۱۹
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
إِنَّهُۥ لَقَوۡلُ رَسُولٖ كَرِيمٖ
آیت ۸۱:۱۹ کھولیںیقیناً یہ ایک بزرگ رسول کا کہا ہوا ہے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
یہ فی الواقع ایک بزرگ پیغام بر کا قول ہے [14]
سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :14
اس مقام پر بزگ پیغامبر (رسول کریم) سے مراد وحی لانے والا فرشتہ ہے جیسا کہ آگے کی آیات سے بصراحت معلوم ہو رہا ہے۔ اور قرآن کو پیغام بر کا قول کہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ اس فرشتے کا اپنا کلام ہے، بلکہ |" قول پیغامبر |" کے الفاظ خود ہی یہ ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ اس ہستی کا کلام ہے جس نے اسے پیغامبر بنا کر بھیجا ہے۔ سورة الحاقۃ آیت 40 میں اسی طرح قرآن کو محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا قول کہا گیا ہے اور وہاں بھی مراد یہ نہیں ہے کہ یہ حضور کا اپنا تصنیف کردہ ہے بلکہ اسے |" رسول کریم |" کا قول کہہ کر وضاحت کردی گئی ہے کہ اس چیز کو حضور خدا کے رسول کی حیثیت سے پیش کر رہے ہیں نہ کہ محمد بن عبداللہ کی حیثیت سے۔ دونوں جگہ قول کو فرشتے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف منسوب اس بنا پر کیا گیا ہے کہ اللہ کا پیغام محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیغام لانے والے فرشتے کی زبان سے، اور لوگوں کے سامنے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زبان سے ادا ہو رہا تھا۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہم القرآن، جلد ششم، الحاقہ، حاشیہ 22) ۔