Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) التكوير ⁦۸۱:۱۸⁩

آیات

  1. وَٱلصُّبۡحِ إِذَا تَنَفَّسَ

    آیت ⁦۸۱:۱۸⁩ کھولیں

    اور صبح کی جب چمکنے لگے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور صبح کی جبکہ اس نے سانس لیا، [13]

سورة التَّكْوِیْر حاشیہ نمبر :13

یہ قسم جس بات پر کھائی گئی ہے وہ آگے کی آیات میں بیان کی گئی ہے۔ مطلب اس قسم کا یہ ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تاریکی میں کوئی خواب نہیں دیکھا بلکہ جب تارے چھپ گئے تھے، رات رخصت ہوگئی تھی اور صبح روشن نمودار ہوگئی تھی، اس وقت کھلے آسمان پر انہوں نے خدا کے فرشتے کو دیکھا تھا۔ اس لیے وہ جو کچھ بیان کر رہے ہیں وہ ان کے آنکھوں دیکھے مشاہدے اور پورے ہوش گوش کے ساتھ دن کی روشنی میں پیش آنے والے تجربے پر مبنی ہے۔