الأنفال ⁦۸:۵۱⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۸۳ · پارہ ۱۰

ذَٰلِكَ بِمَا قَدَّمَتۡ أَيۡدِيكُمۡ وَأَنَّ ٱللَّهَ لَيۡسَ بِظَلَّٰمٖ لِّلۡعَبِيدِ

Thalika bima qaddamat aydeekumwaanna Allaha laysa bithallaminlilAAabeed

تراجم

یہ بسبب ان کاموں کے جو تمہارے ہاتھوں نے پہلے ہی بھیج رکھا ہے بیشک اللہ اپنے بندوں پر ﻇلم کرنے واﻻ نہیں۔[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. یہ ضرب وعذاب تمہارے اپنے کرتوتوں کا نتیجہ ہے، ورنہ اللہ تعالیٰ بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے، بلکہ وہ تو عادل ہے جو ہر قسم کے ظلم وجورسے پاک ہے۔ حدیث قدسی میں بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اے میرے بندو! میں نے اپنے نفس پر ظلم حرام کیا ہے اور میں نے اسے تمہارے درمیان بھی حرام کیا ہے پس تم ایک دوسرے پر ظلم مت کرو، اے میرے بندو! یہ تمہارے ہی اعمال ہیں جو میں نے شمار کرکے رکھے ہوئے ہیں، پس جو اپنے اعمال میں بھلائی پائے، اس پر اللہ کی حمد کرے اور جو اس کے برعکس پائے تو وہ اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔ (صحيح مسلم كتاب البر، باب تحريم الظلم)

یہ سب کچھ ان اعمال کا بدلہ ہے جو تم نے اپنے ہاتھوں آگے بھیج رکھے تھے، اور یہ بات طے ہے کہ اللہ بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَdhālikaیہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  2. بِمَاbimāبوجہ اس کے جو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ موصول
  3. قَدَّمَتْqaddamatآگے بھیجا
    مادہ
    قدم
    اصل لفظ
    قَدَّمَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  4. أَيْدِيكُمْaydīkumتمہارے ہاتھوں نے
    مادہ
    يدي
    اصل لفظ
    يَد
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. وَأَنَّwa-annaاور بیشک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب
  6. ٱللَّهَl-lahaاللہ تعالیٰ
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    اسمِ علم
  7. لَيْسَlaysaنہیں ہے
    مادہ
    ليس
    اصل لفظ
    لَيْسَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  8. بِظَلَّٰمٍbiẓallāminظلم کرنے والا
    مادہ
    ظلم
    اصل لفظ
    ظَلّام
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  9. لِّلْعَبِيدِlil'ʿabīdiبندوں کے لیے
    مادہ
    عبد
    اصل لفظ
    عَبْد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

یہ بسبب ان کاموں کے جو تمہارے ہاتھوں نے پہلے ہی بھیج رکھا ہے بیشک اللہ اپنے بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں (١) ٥١۔١ یہ ضرب و عذاب تمہارے اپنے کرتوتوں کا نتیجہ ہے، ورنہ اللہ تعالٰی بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں، بلکہ وہ تو عادل ہے جو ہر قسم کے ظلم و جور سے پاک ہے، حدیث قدسی میں بھی ہے۔ اللہ تعالٰی فرماتا ہے اے میرے بندو! میں نے اپنے نفس پر ظلم حرام کیا ہے اور میں نے اسے تمہارے درمیان بھی حرام کیا ہے پس تم ایک دوسرے پر ظلم مت کرو۔ اے میرے بندو! یہ تمہارے ہی اعمال ہیں جو میں نے شمار کر کے رکھے ہوئے ہیں، پس جو اپنے اعمال میں بھلائی پائے۔ اس پر اللہ کی حمد کرے اور جو اس کے برعکس پائے تو وہ اپنے آپ کو ہی ملامت کرے (صحیح مسلم)

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan