Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النازعات ⁦۷۹:۸⁩

آیات

  1. قُلُوبٞ يَوۡمَئِذٖ وَاجِفَةٌ

    آیت ⁦۷۹:۸⁩ کھولیں

    (بہت سے) دل اس دن دھڑکتے ہوں گے.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

کچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے، [3]

سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :3

|" کچھ دل |" کے الفاظ اس لیے استعمال کیے گئے ہیں کہ قرآن مجید کی رو سے صرف کفار و فجار اور منافقین ہی پر قیامت کے روز ہول طاری ہوگا۔ مومنین صالحین اس ہول سے محفوظ ہوں گے۔ سورة انبیاء میں ان کے متعلق فرمایا گیا ہے کہ |" وہ انتہائی گھبراہٹ کا وقت ان کو ذرا پریشان نہ کرے گا اور ملائکہ بڑھ کر ان کو ہاتھوں ہاتھ لیں گے کہ یہ تمہارا وہی دن ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا |"۔ (آیت 103) ۔