Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النازعات ⁦۷۹:۷⁩

آیات

  1. تَتۡبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ

    آیت ⁦۷۹:۷⁩ کھولیں

    اس کے بعد ایک پیچھے آنے والی (پیچھے پیچھے) آئے گی.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

اور اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا پڑے گا، [2]

سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :2

پہلے جھٹکے سے مراد وہ جھٹکا ہے جو زمین اور اس کی ہر چیز کو تباہ کر دے گا اور دوسرے جھٹکے سے مراد وہ جھٹکا ہے جس کے بعد تمام مردے زندہ ہو کر زمین سے نکل آئیں گے۔ اسی کیفیت کو سورة زمر میں یوں بیان کیا گیا ہے |" اور صور پھونکا جائے گا تو زمین اور آسمان میں جو بھی ہیں وہ سب مر کر گر جائیں گے سوائے ان کے جنہیں اللہ (زندہ رکھنا) چاہے۔ پھر ایک دوسرا صور پھونکا جائے گا تو یکایک وہ سب اٹھ کر دیکھنے لگیں گے |"۔ (آیت 68) ۔