Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النازعات ۷۹:۳۵
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
يَوۡمَ يَتَذَكَّرُ ٱلۡإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ
آیت ۷۹:۳۵ کھولیںجس دن کہ انسان اپنے کیے ہوئے کاموں کو یاد کرے گا.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
جس روز انسان اپنا سب کیا دھرا یاد کرے گا، [20]
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :20
یعنی جب انسان دیکھ لے گا کہ وہی محاسبہ کا دن آ گیا ہے جس کی اسے دنیا میں خبر دی جا رہی تھی، تو قبل اس کے اس کا نامہ اعمال اس کے ہاتھ میں دیا جائے۔ اسے ایک ایک کر کے اپنی وہ سب حرکتیں یاد آنے لگیں گی جو وہ دنیا میں کر کے آیا ہے۔ بعض لوگوں کو یہ تجربہ خود اس دنیا میں بھی ہوتا ہے کہ اگر یکایک کسی وقت وہ کسی ایسے خطرے سے دوچار ہوجاتے ہیں جس میں موت ان کو بالکل قریب کھڑی نظر آنے لگتی ہے تو اپنی پوری زندگی کی فلم ان کے چشم تصور کے سامنے یک لخت پھرجاتی ہے۔