Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النازعات ۷۹:۳۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلۡكُبۡرَىٰ
آیت ۷۹:۳۴ کھولیںپس جب وه بڑی آفت (قیامت) آجائے گی.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
پھر جب وہ ہنگامہٴِ عظیم برپا ہوگا،[19]
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :19
اس سے مراد ہے قیامت اور اس کے لئے الطَّامَّۃُ الْکُبْریٰ کے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ طامّہ بجائے خود کسی ایسی بڑی آفت کو کہتے ہیں جو سب پر چھا جائے۔ اس کے بعد اس کے لئے کُبریٰ کا لفظ مزید استعمال کیا گیا ہے جس سے خود بخود یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی شدّت کا تصوّر لانے کے لئے محض لفظ طامّہ بھی کافی نہیں ہے۔