Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النازعات ⁦۷۹:۱۶⁩

آیات

  1. إِذۡ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلۡوَادِ ٱلۡمُقَدَّسِ طُوًى

    آیت ⁦۷۹:۱۶⁩ کھولیں

    جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

جب اس کے ربّ نے اُسے طُویٰ کی مقدّس وادی [7] میں پُکارا تھا

سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :7

وادی مقدس طویٰ کے معنی بالعموم مفسرین نے یہ بیان کیے ہیں کہ |" وہ مقدس وادی جس کا نام طویٰ تھا |"۔ لیکن اس کے علاوہ اس کے دو معنی اور بھی بیان کیے گئے ہیں۔ ایک یہ کہ |" وہ وادی جو دو مرتبہ مقدس کی گئی |"، کیونکہ ایک دفعہ اس وقت مقدس کیا گیا جب پہلی مرتبہ اللہ تعالیٰ نے وہاں حضرت موسیٰ کو مخاطب فرمایا، اور دوسری دفعہ اسے تقدیس کا شرف اس وقت بخشا گیا جب حضرت موسیٰ مصر سے بنی اسرائیل کو نکال کر اس وادی میں لائے۔ دوسرے یہ کہ |" رات کے وقت وادی مقدس میں پکارا |"۔ عربی میں محاورہ ہے جاء بعد طوی، یعنی فلاں شخص میرے پاس رات کا کچھ حصہ گزرنے کے بعد آیا۔