Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النازعات ⁦۷۹:۱۵⁩

آیات

  1. هَلۡ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ

    آیت ⁦۷۹:۱۵⁩ کھولیں

    کیا موسیٰ (علیہ السلام) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

[6] کیا تمہیں مُوسیٰؑ کے قصّے کی خبر پہنچی ہے؟

سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :6

چونکہ کفار مکہ کا قیامت اور آخرت کو نہ ماننا اور اس کا مذاق اڑانا دراصل کسی فلسفے کو رد کرنا نہیں تھا بلکہ اللہ کے رسول کو جھٹلانا تھا، اور جو چالیں وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے خلاف چل رہے تھے وہ کسی عام آدمی کے خلاف نہیں بلکہ اللہ کے رسول کی دعوت کو زک دینے کے لیے تھیں، اس لیے وقوع آخرت کے مزید دلائل دینے سے پہلے ان کو حضرت موسیٰ اور فرعون کا قصہ سنایا جا رہا ہے تاکہ وہ خبردار ہوجائیں کہ رسالت سے ٹکرانے اور رسول کے بھیجنے والے خدا کے مقابلے میں سر اٹھانے کا انجام کیا ہوتا ہے۔