Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) النازعات ۷۹:۱۴
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ
آیت ۷۹:۱۴ کھولیںکہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
اور یکایک یہ کُھلے میدان میں موجود ہوں گے۔ [5]
سورة النّٰزِعٰت حاشیہ نمبر :5
یعنی یہ لوگ اسے ایک امر محال سمجھ کر اس کو ہنسی اڑا رہے ہیں، حالانکہ اللہ کے لیے یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے جس کو انجام دینے کے لیے کچھ بڑی لمبی چوڑی تیاریوں کی ضرورت ہو۔ اس کے لیے صرف ایک ڈانٹ یا جھڑکی کافی ہے جس کے ساتھ ہی تمہاری خاک یا راکھ، خواہ کہیں پڑی ہو، ہر طرف سے سمٹ کر ایک جگہ جمع ہوجائے گی اور تم یکایک اپنے آپ کو زمین کی پیٹھ پر زندہ موجود پاؤ گے۔ اس واپسی کو گھاٹے کی واپسی سمجھ کر چاہے تم اس سے کتنا ہی فرار کرنے کی کوشش کرو، یہ تو ہو کر رہنی ہے، تمہارے انکار یا فرار یا تمسخر سے یہ رک نہیں سکتی،