النبإ ⁦۷۸:۲۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۸۲ · پارہ ۳۰

وَسُيِّرَتِ ٱلۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًا 

Wasuyyirati aljibalu fakanatsaraba

تراجم

اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وه سراب ہو جائیں گے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. سَرَابٌ، وہ ریت جو دور سے پانی محسوس ہوتی ہو۔ پہاڑ بھی سراب کی طرح صرف دور سے نظر آنے والی چیز بن کر رہ جائیں گے۔ اور اس کے بعد بالکل ہی معدوم ہو جائیں گے، ان کا کوئی نشان باقی نہیں رہے گا۔ بعض کہتے ہیں کہ قرآن میں پہاڑوں کی مختلف حالتیں بیان کی گئی ہیں، جن میں جمع وتطبیق کی صورت یہ ہے کہ پہلے انہیں ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا فَدُكَّتَا دَكَّةً وَاحِدَةً ( الحاقة: 14 ) 2- وہ دھنی ہوئی روئی کی طرح ہو جائیں گے۔ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوشِ ( القارعة: 5) 3- وہ گرد وغبار ہو جائیں گے۔ فَكَانَتْ هَبَاءً مُنْبَثًّا ( الواقعة :6)۔ 4- ان کو اڑا دیا جائے گا يَنْسِفُهَا رَبِّي نَسْفًا (طه:105) اور پانچویں حالت یہ ہے کہ وہ سراب ہو جائیں گے۔ یعنی لا شَيْءَ جیسا کہ اس مقام پر ہے۔ ( فتح القدیر ) ۔

اور پہاڑوں کو چلایا جائے گا تو وہ ریت کے سراب کی شکل اختیار کرلیں گے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَسُيِّرَتِwasuyyiratiاور چلا دیئے جائیں گے
    مادہ
    سير
    اصل لفظ
    سُيِّرَتْ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  2. ٱلْجِبَالُl-jibāluپہاڑ
    مادہ
    جبل
    اصل لفظ
    جَبَل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  3. فَكَانَتْfakānatتو ہوں گے وہ
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل
  4. سَرَابًاsarābanسراب
    مادہ
    سرب
    اصل لفظ
    سَراب
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور پہاڑ چلائے جائیں گے پس وہ سراب ہو جائں گے (١) ٢٠۔١ وہ ریت جو دور سے پانی محسوس ہوتی ہو، پہاڑ بھی دور سے نظر آنے والی چیز بن کر رہ جائیں گے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan