Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المرسلات ⁦۷۷:۳۰⁩

آیات

  1. ٱنطَلِقُوٓاْ إِلَىٰ ظِلّٖ ذِي ثَلَٰثِ شُعَبٖ 

    آیت ⁦۷۷:۳۰⁩ کھولیں

    چلو تین شاخوں والے سائے کی طرف.[1]

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

چلو اُس سائے کی طرف جو تین شاخوں والا ہے، [18]

سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :18

سائے سے مراد دھوئیں کا سایہ ہے۔ اور تین شاخوں کا مطلب یہ ہے کہ جب کوئی بہت بڑا دھواں اٹھتا ہے تو اوپر جا کر وہ کئی شاخوں میں تقسیم ہوجاتا ہے۔