Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المرسلات ۷۷:۲۳
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
فَقَدَرۡنَا فَنِعۡمَ ٱلۡقَٰدِرُونَ
آیت ۷۷:۲۳ کھولیںپھر ہم نے اندازه کیا[1] اور ہم کیا خوب اندازه کرنے والے ہیں.
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
تو دیکھو، ہم اِس پر قادر تھے ، پس ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں ۔ [13]
سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :13
یہ حیات بعد موت کے امکان کی صریح دلیل ہے۔ اللہ تعالیٰ کے ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ جب ہم ایک حقیر نطفے سے تمہاری ابتدا کر کے تمہیں پورا انسان بنانے پر قادر تھے، تو آخر دوبارہ تمہیں کسی اور طرح پیدا کردینے پر کیوں قادر نہ ہوں گے ؟ ہماری یہ تخلیق، جس کے نتیجے میں تم آج زندہ موجود ہو، خود اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم بہت اچھی قدرت رکھنے والے ہیں، ایسے عاجز نہیں ہیں کہ ایک دفعہ پیدا کر کے پھر تمہیں پیدا نہ کرسکیں۔