Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) المرسلات ⁦۷۷:۲۴⁩

آیات

  1. وَيۡلٞ يَوۡمَئِذٖ لِّلۡمُكَذِّبِينَ

    آیت ⁦۷۷:۲۴⁩ کھولیں

    اس دن تکذیب کرنے والوں کی خرابی ہے.

Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)

تباہی ہے اُس روز جھُٹلانے والوں کے لیے۔ [14]

سورة الْمُرْسَلٰت حاشیہ نمبر :14

یہاں یہ فقرہ اس معنی میں ارشاد ہوا ہے کہ حیات بعد موت کے امکان کی یہ صریح دلیل سامنے موجود ہوتے ہوئے بھی جو لوگ اس کو جھٹلا رہے ہیں، وہ آج اس کا جتنا چاہیں مذاق اڑا لیں، اور جس قدر چاہیں اس کے ماننے والوں کو دقیانوسی، تاریک خیال اور اوہام پرست قرار دیتے رہیں، مگر جب وہ دن آجائے گا جسے جھٹلا رہے ہیں تو انہیں خود معلوم ہوجائے گا کہ یہ ان کے لیے تباہی کا دن ہے۔