Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi) الانسان ۷۶:۱۶
سورت میں پڑھیںاس تفسیر کی سورتیں
آیات
قَوَارِيرَاْ مِن فِضَّةٖ قَدَّرُوهَا تَقۡدِيرٗا
آیت ۷۶:۱۶ کھولیںشیشے بھی چاندی کے جن کو (ساقی نے) اندازے سے ناپ رکھا ہوگا.[1]
Tafsir Tafheem ul Quran (Abul Ala Maududi)
شیشے بھی وہ جو چاندی کی قِسم کے ہونگے، [18] اور ان کو( منتظمینِ جنّت نے)ٹھیک اندازے کے مطابق بھرا ہوگا۔ [19]
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :18
یعنی وہ ہوگی تو چاندی کی مگر شیشے کی طرف شفاف ہوگی۔ چاندی کی یہ قسم اس دنیا میں نہیں پائی جاتی۔ یہ صرف جنت کی خصوصیت ہوگی کہ وہاں شیشے جیسی شفاف چاندی کے برتن اہل جنت کے دسترخوان پر پیش کیے جائیں گے۔
سورة الدَّهْر حاشیہ نمبر :19
یعنی ہر شخص کے لیے اس کی خواہش کے ٹھیک اندازے کے مطابق ساغر بھر بھر کردیے جائیں گے۔ نہ وہ اس کی خواہش سے کم ہوں گے نہ زیادہ۔ بالفاظ دیگر اہل جنت کے خدام اس قدر ہوشیار اور تمیزدار ہوں گے کہ وہ جس کی خدمت میں جام شراب پیش کریں گے اس کے متعلق ان کو پورا اندازہ ہوگا کہ وہ کتنی شراب پینا چاہتا ہے۔ (جنت کی شراب کی خصوصیات کے متعلق ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد چہارم، الصافات، آیات 45 تا 47، حواشی 24 تا 27 ۔ جلد پنجم، سورة محمد، آیت 15، حاشیہ 22 ۔ الطور، آیت 23، حاشیہ 18 ۔ الواقعہ، آیت 19، حاشیہ 10) ۔