الانسان ۷۶:۱۴
وَدَانِيَةً عَلَيۡهِمۡ ظِلَٰلُهَا وَذُلِّلَتۡ قُطُوفُهَا تَذۡلِيلٗا
Wadaniyatan AAalayhim thilaluhawathullilat qutoofuha tathleela
تراجم
ان جنتوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے[1] اور ان کے (میوے اور) گچھے نیچے لٹکائے ہوئے ہوں گے.[2]
اور حالت یہ ہوگی کہ ان باغوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے، اور ان کے پھل مکمل طور سے ان کے آگے رام کردیے جائیں گے۔ [1]
- : یعنی تمام پھل ان کی دسترس اور ان کے قابو میں دے دئیے جائیں گے۔
لفظ بہ لفظ
- وَدَانِيَةًwadāniyatanاور جھکے ہوئے ہوں گے
- مادہ
- دنو
- اصل لفظ
- دانِيَة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسم
- عَلَيْهِمْʿalayhimان پر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
- ظِلَٰلُهَاẓilāluhāاس کے سائے
- مادہ
- ظلل
- اصل لفظ
- ظِلّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَذُلِّلَتْwadhullilatاور نزدیک کئے گئے
- مادہ
- ذلل
- اصل لفظ
- ذُلِّلَتْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ حال · فعل
- قُطُوفُهَاquṭūfuhāاس کے پھل
- مادہ
- قطف
- اصل لفظ
- قُطُوف
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- تَذْلِيلًاtadhlīlanجھکے ہوئے
- مادہ
- ذلل
- اصل لفظ
- تَذْلِيل
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
ان جنتوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہونگے (١) اور ان کے میوے اور گچھے نیچے لٹکے ہوئے ہونگے۔ ١٤۔١ گو وہاں سورج کی حرارت نہیں ہوگی، اس کے باوجود درختوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے یا یہ مطلب ہے کہ ان کی شاخیں ان کے قریب ہونگی۔ اور درختوں کے پھل، گوش برآواز فرماں بردار کی طرح انسان کا جب کھانے کو جی چاہے گا تو وہ جھک کر اتنے قریب ہو جائیں گے کہ بیٹھے، لیٹے بھی انہیں توڑ لے۔ ابن کثیر)
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan