الجن ⁦۷۲:۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۲ · پارہ ۲۹

وَأَنَّهُۥ تَعَٰلَىٰ جَدُّ رَبِّنَا مَا ٱتَّخَذَ صَٰحِبَةٗ وَلَا وَلَدٗا

Waannahu taAAala jaddu rabbinama ittakhatha sahibatan wala walada

تراجم

اور بیشک ہمارے رب کی شان بڑی بلند ہے نہ اس نے کسی کو (اپنی) بیوی بنایا ہے نہ بیٹا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. جد کے معنی عظمت وجلال کے ہیں یعنی ہمارے رب کی شان اس سے بہت بلند ہے کہ اس کی اولاد یا بیوی ہو۔ گویا جنوں نے ان مشرکوں کی غلطی کو واضح کیا جو اللہ کی طرف بیوی یا اولاد کی نسبت کرتے تھے، انہوں نے ان دونوں کمزویوں سے ربکی تنزیہ و تقدیس کی۔

اور یہ کہ : ہمارے پروردگار کی بہت اونچی شان ہے، اس نے نہ کوئی بیوی رکھی ہے، اور نہ کوئی بیٹا۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَأَنَّهُۥwa-annahuاور بیشک وہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    أَنّ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نصب · ضمیرِ شخصی
  2. تَعَٰلَىٰtaʿālāبلند ہے
    مادہ
    علو
    اصل لفظ
    تَعالَى
    قسمِ کلمہ
    فعل
  3. جَدُّjadduشان
    مادہ
    جدد
    اصل لفظ
    جَدّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. رَبِّنَاrabbināہمارے رب کی
    مادہ
    ربب
    اصل لفظ
    رَبّ
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  5. مَاmāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  6. ٱتَّخَذَittakhadhaبنائی اس نے
    مادہ
    اخذ
    اصل لفظ
    اتَّخَذَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  7. صَٰحِبَةًṣāḥibatanکوئی بیوی
    مادہ
    صحب
    اصل لفظ
    صاحِبَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  8. وَلَاwalāاور نہ کوئی
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نفی
  9. وَلَدًاwaladanبیٹا
    مادہ
    ولد
    اصل لفظ
    وَلَد
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور بیشک ہمارے رب کی شان بڑی بلند ہے نہ اس نے کسی کو (اپنی) بیوی بنایا ہے نہ بیٹا (١) ٣۔١ یعنی ہمارے رب کی شان اس سے بہت بلند ہے کہ اس کی اولاد یا بیوی ہو۔ گویا جنوں نے ان مشرکوں کی غلطی کو واضح کیا جو اللہ کی طرف بیوی یا اولاد کی نسبت کرتے تھے، انہوں نے ان دونوں کمزویوں سے رب کی پاکی بیان کی۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan