نوح ⁦۷۱:۲۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۱ · پارہ ۲۹

وَقَدۡ أَضَلُّواْ كَثِيرٗاۖ وَلَا تَزِدِ ٱلظَّٰلِمِينَ إِلَّا ضَلَٰلٗا

Waqad adalloo katheeran walatazidi aththalimeena illa dalala

تراجم

اور انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراه کیا (الٰہی) تو ان ﻇالموں کی گمراہی اور بڑھا.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. أَضَلُّوا کا فاعل (مرجع) قوم نوح کے رؤسا ہیں۔ یعنی انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا اور اس کا مرجع یہی مذکورہ پانچ بت ہیں، اس کا مطلب ہوگا کہ ان کے سبب بہت سے لوگ گمراہی میں مبتلا ہوئے۔ جیسے ابراہیم (عليه السلام) نے بھی کہا تھا۔«رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِنَ النَّاسِ» (ابراھیم: 36)

اس طرح انہوں نے بہت سوں کو گمراہ کردیا ہے، لہذا (یا رب) آپ بھی ان کو گمراہی کے سوا کسی اور چیز میں ترقی نہ دیجیے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. وَقَدْwaqadاور تحقیق
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    قَد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حال · حرفِ تحقیق
  2. أَضَلُّوا۟aḍallūانہوں نے بھٹکا دیا
    مادہ
    ضلل
    اصل لفظ
    أَضَلَّ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. كَثِيرًاkathīranبہت سوں کو
    مادہ
    كثر
    اصل لفظ
    كَثِير
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. وَلَاwalāاور نہ
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ نہی
  5. تَزِدِtazidiتو اضافہ کر
    مادہ
    زيد
    اصل لفظ
    زادَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  6. ٱلظَّٰلِمِينَl-ẓālimīnaظالموں کو
    مادہ
    ظلم
    اصل لفظ
    ظالِم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. إِلَّاillāمگر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلّا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ حصر
  8. ضَلَٰلًاḍalālanگمراہی میں
    مادہ
    ضلل
    اصل لفظ
    ضَلال
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

اور انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا (١) (الٰہی) تو ان ظالموں کی گمراہی اور بڑھا۔ (۱) ٢٤۔١ انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا اور اس کا مرجع یہی مذکورہ پانچ بت ہیں، اس کا مطلب ہوگا کہ ان کے سبب بہت سے لوگ گمراہی میں مبتلا ہوئے۔ جیسے ابراہیم علیہ السلام نے بھی کہا تھا۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan