نوح ⁦۷۱:۲۰⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۱ · پارہ ۲۹

لِّتَسۡلُكُواْ مِنۡهَا سُبُلٗا فِجَاجٗا 

Litaslukoo minha subulan fijaja

تراجم

تاکہ تم اس کی کشاده راہوں میں چلو پھرو.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. سُبُلٌ، سَبِیلٌ کی جمع ہے اور فِجَاجٌ، فَجٌّ (کشادہ راستہ) کی جمع ہے۔ یعنی اس زمین پر اللہ تعالٰی نے بڑے بڑے کشادہ راستے بنا دیے ہیں تاکہ انسان آسانی کے ساتھ ایک دوسری جگہ، ایک شہر سے دوسرے شہر یا ایک ملک سے دوسرے ملک میں جاسکے اس لیے یہ راستے بھی انسان کی کاروباری اور تمدنی ضرورت ہے جس کا انتظام کرکے اللہ نے انسانوں پر احسان عظیم کیا ہے۔

تاکہ تم اس کے کھلے ہوئے راستوں پر چلو۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. لِّتَسْلُكُوا۟litaslukūتاکہ تم چلو
    مادہ
    سلك
    اصل لفظ
    سَلَكَ
    قسمِ کلمہ
    لامِ تعلیل · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. مِنْهَاmin'hāاس میں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    مِن
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. سُبُلًاsubulanراستوں میں
    مادہ
    سبل
    اصل لفظ
    سَبِيل
    قسمِ کلمہ
    اسم
  4. فِجَاجًاfijājanکشادہ
    مادہ
    فجج
    اصل لفظ
    فَجّ
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

تاکہ تم اس کی کشادہ راہوں میں چلو پھرو۔ (۱) ۲۰۔۱یعنی اس زمین پر اللہ تعالٰی نے بڑے بڑے کشادہ راستے بنا دیے ہیں تاکہ انسان آسانی کے ساتھ ایک دوسری جگہ، ایک شہر سے دوسرے شہر یا ایک ملک سے دوسرے ملک میں جاسکے اس لیے یہ راستے بھی انسان کی کاروباری اور تمدنی ضرورت ہے جس کا انتظام کرکے اللہ نے انسانوں پر احسان عظیم کیا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan