نوح ⁦۷۱:۱۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۱ · پارہ ۲۹

مَّا لَكُمۡ لَا تَرۡجُونَ لِلَّهِ وَقَارٗا

Ma lakum la tarjoona lillahiwaqara

تراجم

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی برتری کا عقیده نہیں رکھتے.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. وقار، توقیر سے ہے، بمعنی عظمت اور رجاء خوف کے معنی میں ہے، یعنی جس طرح اس کی عظمت کا حق ہے تم اس سے ڈرتے کیوں نہیں ہو؟ اور اس کو ایک کیوں نہیں مانتے اور اس کی اطاعت کیوں نہیں کرتے؟۔

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت سے بالکل نہیں ڈرتے ؟

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. مَّاmāکیا ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ما
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استفہام
  2. لَكُمْlakumتم کو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. لَاlāنہیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    لا
    قسمِ کلمہ
    حرفِ نفی
  4. تَرْجُونَtarjūnaتم امید رکھتے
    مادہ
    رجو
    اصل لفظ
    يَرْجُوا۟
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  5. لِلَّهِlillahiاللہ کے لیے
    مادہ
    اله
    اصل لفظ
    اللَّه
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسمِ علم
  6. وَقَارًاwaqāranکس وقار کی
    مادہ
    وقر
    اصل لفظ
    وَقار
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ تم اللہ کی برتری کا عقیدہ نہیں رکھتے۔ (۱) ۱۳۔۱یعنی جس طرح اس کی عظمت کا حق ہے تم اس سے ڈرتے کیوں نہیں؟ اور اس کو ایک کیوں نہیں مانتے اور اس کی اطاعت کیوں نہیں کرتے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan