المعارج ⁦۷۰:۴۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۷۰ · پارہ ۲۹

خَٰشِعَةً أَبۡصَٰرُهُمۡ تَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّةٞۚ ذَٰلِكَ ٱلۡيَوۡمُ ٱلَّذِي كَانُواْ يُوعَدُونَ

KhashiAAatan absaruhumtarhaquhum thillatun thalika alyawmu allatheekanoo yooAAadoon

تراجم

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی[1] ، ان پر ذلت چھا رہی ہوگی[2]، یہ ہے وه دن جس کا ان سے وعده کیا جاتا تھا.[3]

Urdu - Muhammad Junagarhi

ان کی نگاہیں جھکی ہوئی ہوں گی، ذلت ان پر چھائی ہوئی ہوگی۔ یہ وہی دن ہوگا جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. خَٰشِعَةًkhāshiʿatanدبی ہوئی ہوں گی۔ جھکی ہوئی ہوں گی
    مادہ
    خشع
    اصل لفظ
    خاشِع
    قسمِ کلمہ
    اسم
  2. أَبْصَٰرُهُمْabṣāruhumان کی نگاہیں
    مادہ
    بصر
    اصل لفظ
    بَصَر
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  3. تَرْهَقُهُمْtarhaquhumچھا رہی ہوں گی ان پر
    مادہ
    رهق
    اصل لفظ
    يَرْهَقُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  4. ذِلَّةٌdhillatunذلت
    مادہ
    ذلل
    اصل لفظ
    ذِلَّة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  5. ذَٰلِكَdhālikaیہ ہے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    ذا
    قسمِ کلمہ
    اسمِ اشارہ · بُعد · خطاب
  6. ٱلْيَوْمُl-yawmuدن
    مادہ
    يوم
    اصل لفظ
    يَوْم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  7. ٱلَّذِىalladhīجو
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    الَّذِي
    قسمِ کلمہ
    اسمِ موصول
  8. كَانُوا۟kānūوہ تھے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  9. يُوعَدُونَyūʿadūnaوعدہ کیے گئے
    مادہ
    وعد
    اصل لفظ
    وَعَدَ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی

تفسیر

ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہونگیں (١) ان پر ذلت چھا رہی ہوگی (٢) یہ ہے وہ دن جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا (٣)۔ ٤٤۔١ جس طرح مجرموں کی آنکھیں جھکی ہوتی ہیں کیونکہ انہیں اپنے کرتوتوں کا علم ہوتا ہے۔ ٤٤۔٢ یعنی سخت ذلت انہیں اپنی لپیٹ میں لے رہی ہوگی اور ان کے چہرے مارے خوف کے سیاہ ہوں گے۔ ٤٤۔٣ یعنی رسولوں کی زبانی اور آسمانی کتابوں کے ذریعے سے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan