المعارج ۷۰:۳۷
عَنِ ٱلۡيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ
AAani alyameeni waAAani ashshimaliAAizeen
تراجم
دائیں اور بائیں سے گروه کے گروه..[1]
- یہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کے زمانے کے کفار کا ذکر ہے کہ وہ آپ کی مجلس میں دوڑتے دوڑتے آتے، لیکن آپ کی باتیں سن کر عمل کرنے کی بجائے ان کا مذاق اڑاتے اور ٹولیوں میں بٹ جاتے۔ اور دعویٰ یہ کرتے کہ اگر مسلمان جنت میں گئے تو ہم ان سے پہلے جنت میں جائیں گے۔ اللہ نے اگلی آیت میں ان کے اس زعم باطل کی تردید فرمائی۔
دائیں طرف سے بھی اور بائیں طرف سے بھی، ٹولیاں بنا بنا کر۔ [1]
- : جب حضور اقدس ﷺ قرآن کریم کی تلاوت فرماتے تو کافر لوگ ٹولیا بنا بنا کر آپ کے ارد گرد جمع ہوجاتے، اور مذاق اڑاتے ہوئے کہتے کہ اگر یہ صاحب جنت میں جائیں گے تو ہم ان سے پہلے چلے جائیں گے۔ (روح المعانی)۔ یہ آیت اس کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔
لفظ بہ لفظ
- عَنِʿaniسے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلْيَمِينِl-yamīniدائیں طرف
- مادہ
- يمن
- اصل لفظ
- يَمِين
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- وَعَنِwaʿaniطرف سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ جار
- ٱلشِّمَالِl-shimāliاور بائیں
- مادہ
- شمل
- اصل لفظ
- شِمال
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- عِزِينَʿizīnaگرو درگروہ
- مادہ
- عزو
- اصل لفظ
- عِزِين
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
دائیں اور بائیں سے گروہ کے گروہ (١) ٣٧۔١ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کے کفار کا ذکر ہے کہ وہ آپ کی مجلس میں دوڑتے دوڑتے آتے، لیکن آپ کی باتیں سن کر عمل کرنے کی بجائے ان کا مذاق اڑاتے اور ٹولیوں میں بٹ جاتے۔ اور دعویٰ یہ کرتے کہ اگر مسلمان جنت میں گئے تو ہم ان سے پہلے جنت میں جائیں گے۔ اللہ نے اگلی آیت میں ان کے اس زعم باطل کی تردید فرمائی۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan