المعارج ⁦۷۰:۲۵⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۵۶۹ · پارہ ۲۹

لِّلسَّآئِلِ وَٱلۡمَحۡرُومِ

Lissa-ili walmahroom

تراجم

مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی.[1]

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. محروم میں وہ شخص بھی داخل ہے جو رزق سے ہی محروم ہے وہ بھی جو کسی آفت سماوی وارضی کی زد میں آکر اپنی پونجی سے محروم ہوگیا اور وہ بھی جو ضرورت مند ہونے کے باوجود اپنی صفت تعفف کی وجہ سے لوگوں کی عطا اور صدقات سے محروم رہتا ہے۔

سوالی اور بےسوالی کا [1]

Mufti Taqi Usmani
  1. : جو غریب اپنی حاجت ظاہر کردیتے ہیں، انہیں سوالی سے اور جو حاجت مند ہونے کے باوجود اپنی حاجت کسی سے نہیں کہتے، انہیں بےسوالی (محروم۔ نہ مانگنے والے) سے تعبیر کیا گیا ہے۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. لِّلسَّآئِلِlilssāiliسوالی کے لیے
    مادہ
    سال
    اصل لفظ
    سائِل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · حرفِ تعریف · اسم
  2. وَٱلْمَحْرُومِwal-maḥrūmiاور محروم کے لیے
    مادہ
    حرم
    اصل لفظ
    مَحْرُوم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم

تفسیر

مانگنے والوں کا بھی اور سوال سے بچنے والوں کا بھی۔ (۱) ۲۵۔۱محروم میں وہ شخص بھی داخل ہے جو رزق سے ہی محروم ہے وہ بھی جو کسی آفت سماوی وارضی کی زد میں آکر اپنی پونجی سے محروم ہوگیا اور وہ بھی جو ضرورت مند ہونے کے باوجود اپنی صفت تعفف کی وجہ سے لوگوں کی عطا اور صدقات سے محروم رہتا ہے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan