المعارج ۷۰:۲۴
وَٱلَّذِينَ فِيٓ أَمۡوَٰلِهِمۡ حَقّٞ مَّعۡلُومٞ
Wallatheena fee amwalihimhaqqun maAAloom
تراجم
اور جن کے مالوں میں مقرره حصہ ہے.[1]
- یعنی زکوۃ مفروضۃ، بعض کے نزدیک یہ عام ہے، صدقات واجبہ اور نافلہ دونوں اس میں شامل ہیں۔
اور جن کے مال و دولت میں ایک متعین حق ہے۔ [1]
- :: اس سے مراد زکوٰۃ اور دوسرے واجب حقوق ہیں، ان الفاظ میں یہ بھی واضح فرمادیا گیا ہے کہ زکوٰۃ دینا غریبوں پر کوئی احسان نہیں ہے بلکہ یہ ان کا حق ہے۔
لفظ بہ لفظ
- وَٱلَّذِينَwa-alladhīnaاور وہ لوگ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- الَّذِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · اسمِ موصول
- فِىٓfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- أَمْوَٰلِهِمْamwālihimان کے مالوں
- مادہ
- مول
- اصل لفظ
- مال
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- حَقٌّḥaqqunحق ہے
- مادہ
- حقق
- اصل لفظ
- حَقّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- مَّعْلُومٌmaʿlūmunمعلوم۔ مقرر
- مادہ
- علم
- اصل لفظ
- مَعْلُوم
- قسمِ کلمہ
- اسم
تفسیر
اور جن کے مالوں میں مقررہ حصہ ہے (١) ٢٤۔١ یعنی زکوۃ مفروضۃ، بعض کے نزدیک یہ عام ہے، صدقات واجبہ اور نافلہ دونوں اس میں شامل ہیں۔
Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan