الأعراف ۷:۴۴
وَنَادَىٰٓ أَصۡحَٰبُ ٱلۡجَنَّةِ أَصۡحَٰبَ ٱلنَّارِ أَن قَدۡ وَجَدۡنَا مَا وَعَدَنَا رَبُّنَا حَقّٗا فَهَلۡ وَجَدتُّم مَّا وَعَدَ رَبُّكُمۡ حَقّٗاۖ قَالُواْ نَعَمۡۚ فَأَذَّنَ مُؤَذِّنُۢ بَيۡنَهُمۡ أَن لَّعۡنَةُ ٱللَّهِ عَلَى ٱلظَّٰلِمِينَ
Wanada as-habualjannati as-haba annari an qadwajadna ma waAAadana rabbuna haqqanfahal wajadtum ma waAAada rabbukum haqqan qaloonaAAam faaththana mu-aththinun baynahum an laAAnatuAllahi AAala aththalimeen
تراجم
اور اہل جنت اہل دوزخ کو پکاریں گے کہ ہم سے جو ہمارے رب نے وعده فرمایا تھا ہم نے تو اس کو واقعہ کے مطابق پایا، سو تم سے جو تمہارے رب نے وعده کیا تھا تم نے بھی اس کو واقعہ کے مطابق پایا[1] وه کہیں گے ہاں، پھر ایک پکارنے واﻻ دونوں کے درمیان میں پکارے گا کہ اللہ کی مار ہو ان ﻇالموں پر۔
- یہی بات نبی (صلى الله عليه وسلم) نے جنگ بدر میں جو کافر مارے گئے تھے اور ان کی لاشیں ایک کنوئیں میں پھینک دی گئی تھیں۔ انہیں خطاب کرتے ہوئے کہی تھی، جس پر حضرت عمر (رضي الله عنه) نے کہا تھا آپ ایسے لوگوں سے خطاب فرما رہے ہیں جو ہلاک ہوچکے ہیں آپ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا اللہ کی قسم، میں انہیں جو کچھ کہہ رہا ہوں، وہ تم سے زیادہ سن رہے ہیں، لیکن اب وہ جواب دینے کی طاقت نہیں رکھتے (صحيح مسلم - كتاب الجنة ، باب عرض مقعد الميت من الجنة أو النار والبخاري، كتاب المغازي، باب قتل أبي جهل)
اور جنت کے لوگ دوزخ والوں سے پکار کر کہیں گے کہ : ہمارے پروردگار نے ہم سے جو وعدہ کیا تھا، ہم نے اسے بالکل سچا پایا ہے۔ اب تم بتاؤ کہ تمہارے پروردگار نے جو عدہ کیا تھا، کیا تم نے بھی اسے سچا پایا ؟ وہ جواب میں کہیں گے کہ : ہاں اتنے میں ایک منادی ان کے درمیان پکارے گا کہ : اللہ کی لعنت ہے ان ظالموں پر۔
لفظ بہ لفظ
- وَنَادَىٰٓwanādāاور پکاریں گے
- مادہ
- ندي
- اصل لفظ
- نادَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- أَصْحَٰبُaṣḥābuوالے
- مادہ
- صحب
- اصل لفظ
- أَصْحاب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْجَنَّةِl-janatiجنت
- مادہ
- جنن
- اصل لفظ
- جَنَّة
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسمِ علم
- أَصْحَٰبَaṣḥābaوالوں کو
- مادہ
- صحب
- اصل لفظ
- أَصْحاب
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلنَّارِl-nāriآگ
- مادہ
- نور
- اصل لفظ
- نار
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
- أَنanکہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تفسیر
- قَدْqadتحقیق
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- قَد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تحقیق
- وَجَدْنَاwajadnāپایا ہم نے
- مادہ
- وجد
- اصل لفظ
- وَجَدَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مَاmāجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- وَعَدَنَاwaʿadanāوعدہ کیا تھا ہم نے
- مادہ
- وعد
- اصل لفظ
- وَعَدَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- رَبُّنَاrabbunāہمارے رب نے
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- حَقًّاḥaqqanسچا
- مادہ
- حقق
- اصل لفظ
- حَقّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- فَهَلْfahalتو کیا
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- هَل
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · حرفِ استفہام
- وَجَدتُّمwajadttumپایا تم نے
- مادہ
- وجد
- اصل لفظ
- وَجَدَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- مَّاmāجو
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- ما
- قسمِ کلمہ
- اسمِ موصول
- وَعَدَwaʿadaوعدہ کیا تھا
- مادہ
- وعد
- اصل لفظ
- وَعَدَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- رَبُّكُمْrabbukumتمہارے رب نے
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- حَقًّاḥaqqanسچا
- مادہ
- حقق
- اصل لفظ
- حَقّ
- قسمِ کلمہ
- اسم
- قَالُوا۟qālūوہ کہیں گے
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- نَعَمْnaʿamہاں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- نَعَم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جواب
- فَأَذَّنَfa-adhanaکہیں تو پکارے گا
- مادہ
- اذن
- اصل لفظ
- أَذَّنَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- مُؤَذِّنٌۢmu-adhinunایک پکارنے والا
- مادہ
- اذن
- اصل لفظ
- مُؤَذِّن
- قسمِ کلمہ
- اسم
- بَيْنَهُمْbaynahumان کے درمیان
- مادہ
- بين
- اصل لفظ
- بَيْن
- قسمِ کلمہ
- ظرفِ مکان · ضمیرِ شخصی
- أَنanکہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- أَن
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تفسیر
- لَّعْنَةُlaʿnatuلعنت
- مادہ
- لعن
- اصل لفظ
- لَعْنَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱللَّهِl-lahiاللہ کی
- مادہ
- اله
- اصل لفظ
- اللَّه
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- عَلَىʿalāپر
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- عَلَى
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- ٱلظَّٰلِمِينَl-ẓālimīnaظالموں (پر)
- مادہ
- ظلم
- اصل لفظ
- ظالِم
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
جنتیوں اور دوزخیوں میں مکالمہ جنتی جب جنت میں جا کر امن چین سے بیٹھ جائیں گے تو دوزخیوں کو شرمندہ کرنے کیلئے ان سے دریافت فرمائیں گے کہ ہم نے تو اپنے رب کے ان وعدوں کو جو ہم سے کئے گئے تھے صحیح پایا تم اپنی کہو۔ ان یہاں پر منسرہ ہے قول محذوف کا اور قد تحقیق کیلئے ہے۔ اس کے جواب میں مشرکین ندامت سے کہیں گے کہ ہاں ہم نے بھی اپنے رب کے ان وعدوں کو جو ہم سے تھے ٹھیک پایا۔ جیسا سورة صافات میں فرمان ہے کہ اہل جنت میں سے ایک کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا جو مجھ سے تعجب کے ساتھ سوال کیا کرتا تھا کہ کیا تو بھی ان لوگوں میں سے ہے جو قیامت کے قائل ہیں ؟ کیا جب ہم مر کر مٹی ہوجائیں گے اور ہڈیاں ہو کر رہ جائیں گے کیا واقعہ ہی ہم دوبارہ زندہ کئے جائیں گے ؟ اور ہمیں بدلے دیئے جائیں گے ؟ یہ کہہ کر وہ اوپر سے جھانک کر دیکھے گا تو اپنے اس ساتھی کو بیچ جہنم میں پائے گا کہے گا قسم اللہ کی تو تو مجھے بھی تباہ کرنے ہی کو تھا اگر میرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو میں بھی آج گرفتار عذاب ہوتا۔ اب بتاؤ دنیا میں جو کہا کرتا تھا کیا سچا تھا کہ ہم مر کر جینے والے اور بدلہ بھگتنے والے ہی نہیں ؟ اس وقت فرشتے کہیں گے یہی وہ جہنم ہے جسے تم جھوٹا مان رہے تھے اب بتاؤ کیا یہ جادو ہے ؟ یا تمہاری آنکھیں نہیں ہیں ؟ اب یہاں پڑے جلتے بھنتے رہو صبر اور بےصبری دونوں نتیجے کے اعتبار سے تمہارے لئے یکساں ہے۔ تمہیں اپنے کئے کا بدلہ پانا ہی ہے۔ اسی طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کفار قریش کے ان مقتولوں کو جو بدر میں کام آئے تھے اور جن کی لاشیں ایک کھائی میں تھیں ڈانٹا تھا اور یہ فرمایا تھا کہ اے ابو جہل بن ہشام، اے عتبہ بن ربیعہ، اے شیبہ بن ربیعہ اور دوسرے سرداروں کا بھی نام لیا اور فرمایا کیا تم نے اپنے رب کے وعدے کو سچا پایا ؟ میں نے تو اپنے رب کے وہ وعدے دیکھ لئے جو اس نے مجھ سے کئے تھے۔ حضرت عمر فاروق (رض) نے فرمایا یا رسول اللہ ! آپ ان سے باتیں کر رہے ہیں جو مر کر مردار ہوگئے ؟ تو آپ نے فرمایا اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میری بات کو تم بھی ان سے زیادہ نہیں سن رہے لیکن وہ جواب نہیں دے سکتے۔ پھر فرماتا ہے کہ اسی وقت ایک منادی ندا کر کے معلوم کرا دے گا کہ ظالموں پر رب کی ابدی لعنت واقع ہوچکی۔ جو لوگوں کو راہ حق اور شریعت ہدیٰ سے روکتے تھے اور چاہتے تھے کہ اللہ کی شریعت ٹیڑھی کردیں تاکہ اس پر کوئی عمل نہ کرے۔ آخرت پر بھی انہیں یقین نہ تھا اللہ کی ملاقات کو نہیں مانتے تھے اسی لئے بےپرواہی سے برائیاں کرتے تھے۔ حساب کا ڈر نہ تھا اس لئے سب سے زیادہ بد زبان اور بد اعمال تھے۔
Urdu - Tafsir Ibn Kathir