الأعراف ⁦۷:۲۴⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۵۳ · پارہ ۸

قَالَ ٱهۡبِطُواْ بَعۡضُكُمۡ لِبَعۡضٍ عَدُوّٞۖ وَلَكُمۡ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُسۡتَقَرّٞ وَمَتَٰعٌ إِلَىٰ حِينٖ

Qala ihbitoo baAAdukumlibaAAdin AAaduwwun walakum fee al-ardi mustaqarrunwamataAAun ila heen

تراجم

حق تعالیٰ نے فرمایا کہ نیچے ایسی حالت میں جاؤ کہ تم باہم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے اور تمہارے واسطے زمین میں رہنے کی جگہ ہے اور نفع حاصل کرنا ہے ایک وقت تک۔

Urdu - Muhammad Junagarhi

اللہ نے (آدم، ان کی بیوی اور ابلیس سے) فرمایا : اب تم سب یہاں سے اتر جاؤ، تم ایک دوسرے کے دشمن ہوگے اور تمہارے لیے ایک مدت تک زمین میں ٹھہرنا اور کسی قدر فائدہ اٹھانا (طے کردیا گیا) ہے۔

Mufti Taqi Usmani

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَqālaفرمایا
    مادہ
    قول
    اصل لفظ
    قالَ
    قسمِ کلمہ
    فعل
  2. ٱهْبِطُوا۟ih'biṭūاتر جاؤ
    مادہ
    هبط
    اصل لفظ
    يَهْبِطُ
    قسمِ کلمہ
    فعل · ضمیرِ شخصی
  3. بَعْضُكُمْbaʿḍukumتم میں سے بعض
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    اسم · ضمیرِ شخصی
  4. لِبَعْضٍlibaʿḍinبعض کے لئے
    مادہ
    بعض
    اصل لفظ
    بَعْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · اسم
  5. عَدُوٌّʿaduwwunدشمن ہیں
    مادہ
    عدو
    اصل لفظ
    عَدُوّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  6. وَلَكُمْwalakumاور تمہارے لئے
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    اس لفظ کا کوئی اصل لفظ درج نہیں۔
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  7. فِىfīمیں
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    فِي
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  8. ٱلْأَرْضِl-arḍiزمین (میں)
    مادہ
    ارض
    اصل لفظ
    أَرْض
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  9. مُسْتَقَرٌّmus'taqarrunجائے قرار ہے / ٹھکانہ ہے
    مادہ
    قرر
    اصل لفظ
    مُسْتَقَرّ
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. وَمَتَٰعٌwamatāʿunاور اسباب ہیں / فائدہ اٹھانے کی چیز ہے
    مادہ
    متع
    اصل لفظ
    مَتاع
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · اسم
  11. إِلَىٰilāتک
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    إِلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار
  12. حِينٍḥīninایک وقت (تک)
    مادہ
    حين
    اصل لفظ
    حِين
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

سفر ارضی کے بارے میں یہودی روایات بعض کہتے ہیں یہ خطاب حضرت آدم، حضرت حوا، شیطان ملعون اور سانپ کو ہے۔ بعض سانپ کا ذکر نہیں کرتے۔ یہ ظاہر ہے کہ اصل مقصد حضرت آدم ہیں اور شیطان ملعون۔ جیسے سورة طہ میں ہے آیت (اھبطا منھا جمیعا) حوا حضرت آدم کے تابع تھیں اور سانپ کا ذکر اگر صحت تک پہنچ جائے تو وہ ابلیس کے حکم میں آگیا۔ مفسرین نے بہت سے اقوال ذکر کئے ہیں کہ آدم کہاں اترے، شیطان کہاں پھینکا گیا وغیرہ۔ لیکن دراصل ان کا مخرج بنی اسرائیل کی روایتیں ہیں اور ان کی صحت کا علم اللہ ہی کو ہے اور یہ بھی ظاہر ہے کہ اس جگہ کے جان لینے سے کوئی فائدہ نہیں اگر ہوتا تو ان کا بیان قرآن میں یا حدیث میں ضرور ہوتا، کہہ دیا گیا کہ اب تمہارے قرار کی جگہ زمین ہے وہیں تم اپنی مقررہ زندگی کے دن پورے کرو گے جیسے کہ ہماری پہلی کتاب لوح محفوظ میں اول سے ہی لکھا ہوا موجود ہے۔ اسی زمین پر جیو گے اور مرنے کے بعد بھی اسی میں دبائے جاؤ گے اور پھر حشر و نشر بھی اسی میں ہوگا۔ جیسے فرمان ہے آیت (منھا خلقناکم وفیھا نعیدکم ومنھا نخرجکم تارۃ اخری) پس اولاد آدم کے جینے کی جگہ بھی یہی اور مرنے کی جگہ بھی یہی، قبریں بھی اسی میں اور قیامت کے دن اٹھیں گے بھی اسی سے، پھر بدلہ دیئے جائیں گے۔

مکمل تفسیر پڑھیں

Urdu - Tafsir Ibn Kathir