الأعراف ۷:۱۴۲
۞وَوَٰعَدۡنَا مُوسَىٰ ثَلَٰثِينَ لَيۡلَةٗ وَأَتۡمَمۡنَٰهَا بِعَشۡرٖ فَتَمَّ مِيقَٰتُ رَبِّهِۦٓ أَرۡبَعِينَ لَيۡلَةٗۚ وَقَالَ مُوسَىٰ لِأَخِيهِ هَٰرُونَ ٱخۡلُفۡنِي فِي قَوۡمِي وَأَصۡلِحۡ وَلَا تَتَّبِعۡ سَبِيلَ ٱلۡمُفۡسِدِينَ
WawaAAadna moosa thalatheenalaylatan waatmamnaha biAAashrin fatamma meeqaturabbihi arbaAAeena laylatan waqala moosa li-akheehiharoona okhlufnee fee qawmee waaslih walatattabiAA sabeela almufsideen
تراجم
اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) سے تیس راتوں کا وعده کیا اور دس رات مزید سے ان تیس راتوں کو پورا کیا۔ سو ان کے پروردگار کا وقت پورے چالیس رات کا ہوگیا[1] ۔ اور موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے بھائی ہارون (علیہ السلام) سے کہا کہ میرے بعد ان کا انتظام رکھنا اور اصلاح کرتے رہنا اور بدنظم لوگوں کی رائے پر عمل مت کرنا۔[2]
- فرعون اور اس کے لشکر کے غرق کے بعد ضرورت لاحق ہوئی کہ بنی اسرائیل کی ہدایت ورہنمائی کے لیے کوئی کتاب انہیں دی جائے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو تیس راتوں کے لیے کوہ طور پر بلایا، جس میں دس راتوں کا اضافہ کرکے اسے چالیس کر دیا گیا۔ حضرت موسی (عليه السلام) نے جاتے وقت ہارون (عليه السلام) کو، جو ان کے بھائی بھی تھے اور نبی بھی، اپنا جانشین مقرر کر دیا تاکہ وہ بنی اسرائیل کی ہدایت واصلاح کا کام کرتے رہیں اور انہیں ہر قسم کے فساد سے بچائیں۔ اس آیت میں یہی بیان کیا گیا ہے ۔
- حضرت ہارون (عليه السلام) خود نبی تھے اور اصلاح کا کام ان کے فرائض منصبی میں شامل تھا، حضرت موسی (عليه السلام) نے انہیں محض تذکیر وتنبیہ کے طور پر یہ نصیحتیں کیں، میقات سے یہاں مراد وقت معین ہے۔
اور ہم نے موسیٰ سے تیس راتوں کا وعدہ ٹھہرایا (کہ ان راتوں میں کوہ طور پر آکر اعتکاف کریں) پھر دس راتیں مزید بڑھا کر ان کی تکمیل کی [1] اور اس طرح ان کے رب کی ٹھہرائی ہوئی میعاد کل چالیس راتیں ہوگئی۔ اور موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہا کہ : میرے پیچھے تم میری قوم میں میرے قائم مقام بن جانا، تمام معامات درست رکھنا اور مفسد لوگوں کے پیچھے نہ چلنا۔
- : فرعون سے نجات پانے اور سمندر عبور کرلینے کے بعد کچھ واقعات اس جگہ بیان نہیں ہوئے، ان کی کچھ تفصیل سور مائدہ (20:50 تا 26) میں گذر چکی ہے۔ ان آیات کے حواشی میں ہم نے یہ تفصیل بقدر ضرورت بیان کردی ہے۔ اب یہاں سے دو واقعات بیان فرمائے جا رہے ہیں جو وادی تیہ (صحرائے سینا) میں پیش آئے جہاں بنی اسرائیل کو ان کی نافرمانی کی وجہ سے چالیس سال تک مقید کردیا گیا (جس کا واقعہ سورة مائدہ میں گزارا ہے) اس دوران انہوں نے حضرت موسیٰ ؑ سے یہ مطالبہ کیا کہ آپ اپنے وعدے کے مطابق ہمیں کوئی آسمانی کتاب لا کردیں جس میں ہمارے لیے زندگی گزارنے کے قوانین درج ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے اس موقع پر حضرت موسیٰ ؑ کو ہدایت فرمائی کہ وہ کوہ طور پر آکر تیس دن رات اعتکاف کریں۔ بعد میں کسی مصلحت سے یہ مدت بڑھا کر چالیس دن کردی گئی۔ اسی اعتکاف کے دوران اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ ؑ کو ہم کلامی کا شرف عطا فرمایا، اور تورات عطا فرمائی جو تختیوں پر لکھی ہوئی تھی۔
لفظ بہ لفظ
- وَوَٰعَدْنَاwawāʿadnāاور وعدہ لیا ہم نے
- مادہ
- وعد
- اصل لفظ
- واعَدْ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
- مُوسَىٰmūsāموسیٰ سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مُوسَى
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- ثَلَٰثِينَthalāthīnaتیس
- مادہ
- ثلث
- اصل لفظ
- ثَلاث
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَيْلَةًlaylatanراتوں کا
- مادہ
- ليل
- اصل لفظ
- لَيْلَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَأَتْمَمْنَٰهَاwa-atmamnāhāاور ہم نے پورا کیا اس کو
- مادہ
- تمم
- اصل لفظ
- أَتَمَّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی · ضمیرِ شخصی
- بِعَشْرٍbiʿashrinساتھ دس کے
- مادہ
- عشر
- اصل لفظ
- عَشْر
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم
- فَتَمَّfatammaتو پورا ہوا
- مادہ
- تمم
- اصل لفظ
- تَمَّ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ استیناف · فعل
- مِيقَٰتُmīqātuوعدہ۔ مقرر وقت
- مادہ
- وقت
- اصل لفظ
- مِيقات
- قسمِ کلمہ
- اسم
- رَبِّهِۦٓrabbihiاس کے رب کا
- مادہ
- ربب
- اصل لفظ
- رَبّ
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- أَرْبَعِينَarbaʿīnaچالیس
- مادہ
- ربع
- اصل لفظ
- أَرْبَع
- قسمِ کلمہ
- اسم
- لَيْلَةًlaylatanراتوں میں
- مادہ
- ليل
- اصل لفظ
- لَيْلَة
- قسمِ کلمہ
- اسم
- وَقَالَwaqālaاور کہا
- مادہ
- قول
- اصل لفظ
- قالَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- مُوسَىٰmūsāموسیٰ نے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- مُوسَى
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- لِأَخِيهِli-akhīhiاپنے بھائی
- مادہ
- اخو
- اصل لفظ
- أَخ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار · اسم · ضمیرِ شخصی
- هَٰرُونَhārūnaہارون سے
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- هارُون
- قسمِ کلمہ
- اسمِ علم
- ٱخْلُفْنِىukh'luf'nīجان نشینی کرنا میری
- مادہ
- خلف
- اصل لفظ
- خَلَفَ
- قسمِ کلمہ
- فعل · ضمیرِ شخصی
- فِىfīمیں
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- فِي
- قسمِ کلمہ
- حرفِ جار
- قَوْمِىqawmīمیری قوم (میں)
- مادہ
- قوم
- اصل لفظ
- قَوْم
- قسمِ کلمہ
- اسم · ضمیرِ شخصی
- وَأَصْلِحْwa-aṣliḥاور اصلاح کرنا
- مادہ
- صلح
- اصل لفظ
- أَصْلَحَ
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · فعل
- وَلَاwalāاور نہ
- مادہ
- اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
- اصل لفظ
- لا
- قسمِ کلمہ
- حرفِ عطف · حرفِ نہی
- تَتَّبِعْtattabiʿتم پیروی کرنا
- مادہ
- تبع
- اصل لفظ
- اتَّبَعَ
- قسمِ کلمہ
- فعل
- سَبِيلَsabīlaراستے کی
- مادہ
- سبل
- اصل لفظ
- سَبِيل
- قسمِ کلمہ
- اسم
- ٱلْمُفْسِدِينَl-muf'sidīnaفساد کرنے والوں کے
- مادہ
- فسد
- اصل لفظ
- مُفْسِد
- قسمِ کلمہ
- حرفِ تعریف · اسم
تفسیر
احسانات پہ احسانات اللہ تعالیٰ بنی اسرائیل کو اپنا وہ احسان یاد دلاتا ہے جس کی وجہ سے موسیٰ کو شرف ہم کلامی حاصل ہوا اور تورات ملی جو ان سب کے لئے باعث ہدایت و نور تھی جس میں ان کی شریعت کی تفصیل تھی اور اللہ کے تمام احکام موجود تھے۔ تیس راتوں کا وعدہ ہوا، آپ نے یہ دن روزوں سے گذارے۔ وقت پورا کر کے ایک درخت کی چھال کو چبا کر مسواک کی۔ حکم ہوا کہ دس اور پورے کر کے پورے چالیس کرو۔ کہتے ہیں کہ ایک مہینہ تو ذوالقعدہ کا تھا اور دس دن ذوالحجہ کے۔ تو عید والے دن وہ وعدہ پورا ہوا اور اسی دن اللہ کے کلام سے آپ کو شرف ملا اسی دن دین محمدی بھی کامل ہوا ہے۔ جیسے اللہ کا فرمان ہے آیت (اَلْيَوْمَ اَ كْمَلْتُ لَكُمْ دِيْنَكُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِيْ وَرَضِيْتُ لَكُمُ الْاِسْلَامَ دِيْنًا) 5 ۔ المآئدہ :3) وعدہ پورا کرنے کے بعد حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے طور کا قصد کیا جیسے اور آیت میں ہے کہ اے گروہ بنی اسرائیل ہم نے تمہیں دشمن سے نجات دی اور طور ایمان کا وعدہ کیا۔ آپ نے جاتے ہوئے اپنے بھائی حضرت ہارون (علیہ السلام) کو اپنا خلیفہ بنایا اور انہیں اصلاح کی اور فساد سے بچنے کی ہدایت کی۔ یہ صرف بطور وعظ کے تھا ورنہ حضرت ہارون (علیہ السلام) بھی اللہ کے شریف و کریم اور ذی عزت پیغمبر تھے۔ صلوات اللہ وسلامہ علیہ و علی سائر
Urdu - Tafsir Ibn Kathir