الأعراف ⁦۷:۱۳۳⁩

سورت میں پڑھیں · صفحہ ۱۶۶ · پارہ ۹

فَأَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِمُ ٱلطُّوفَانَ وَٱلۡجَرَادَ وَٱلۡقُمَّلَ وَٱلضَّفَادِعَ وَٱلدَّمَ ءَايَٰتٖ مُّفَصَّلَٰتٖ فَٱسۡتَكۡبَرُواْ وَكَانُواْ قَوۡمٗا مُّجۡرِمِينَ

Faarsalna AAalayhimu attoofanawaljarada walqummala waddafadiAAawaddama ayatin mufassalatinfastakbaroo wakanoo qawman mujrimeen

تراجم

پھر ہم نے ان پر طوفان بھیجا اور ٹڈیاں اور گھن کا کیڑا اور مینڈک اور خون، کہ یہ سب کھلے کھلے معجزے تھے[1] ۔ سو وه تکبر کرتے رہے اور وه لوگ کچھ تھے ہی جرائم پیشہ۔

Urdu - Muhammad Junagarhi
  1. طوفان سے سیلاب یا کثرت بارش، جس سے ہر چیز غرق ہوگئی ، یا کثرت اموات مراد ہے، جس سے ہر گھر میں ماتم برپا ہوگیا۔ ”جَرَادٌ“ ٹڈی کو کہتے ہیں ، ٹڈی دل کا حملہ فصلوں کی ویرانی کے لیے مشہور ہے۔ یہ ٹڈیاں ان کے غلوں اور پھلوں کی فصلوں کو کھا کر چٹ کر جاتیں۔ ”قُمَّلٌ“ سے مراد جوں ہیں جو انسان کے جسم، کپڑے اور بالوں میں ہوجاتی ہیں یا گھن کا کیڑا ہے جو غلے میں لگ جاتا ہے تو اس کے بیشتر حصے کو ختم کر دیتا ہے۔ جووں سے انسان کو گھن بھی آتی ہے اور اس کی کثرت سے سخت پریشانی بھی ۔ اور جب یہ بطور عذاب ہوں تو اسے لاحق ہونے والی پریشانی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح گھن کا عذاب بھی معیشت کو کھوکھلا کر دینے کے لیے کافی ہے۔ ”ضَفَادِعُ“ ضَفْدَعَةٌ کی جمع ہے یہ مینڈک کو کہتے ہیں جو پانی اور جوہڑوں، چھپڑوں میں ہوتا ہے۔ یہ مینڈک ان کے کھانوں میں، بستروں میں، ابلے ہوئے غلوں میں غرض ہر جگہ اور ہر طرف مینڈک ہی مینڈک ہوگئے، جس سے ان کا کھانا پینا، سونا اور آرام کرنا حرام ہوگیا۔ ”دم“ (خون) سے مراد ہے پانی کا خون بن جانا، یوں پانی پینا ان کے لیے ناممکن ہوگیا۔ بعض نے خون سے مراد نکسیر کی بیماری لی ہے۔ یعنی ہر شخص کی ناک سے خون جاری ہوگیا، ”آيَاتٌ مُفَصَّلاتٌ“ یہ کھلے کھلے اور جدا جدا معجزے تھے، جو وقفے وقفے سے ان کے پاس آئے۔

چنانچہ ہم نے ان پر طوفان، ٹڈیوں، گھن کے کیڑوں، مینڈکوں اور خون کی بلائیں چھوڑیں، جو سب علیحدہ علیحدہ نشانیاں تھیں۔ [1] پھر بھی انہوں نے تکبر کا مظاہرہ کیا، اور وہ بڑے مجرم لوگ تھے۔

Mufti Taqi Usmani
  1. : یہ مختلف قسم کے عذاب تھے جو یکے بعد دیگرے فرعون کی قوم پر مسلط ہوتے رہے، پہلے طوفان آیا جس میں ان کی کھیتیاں بہہ گئیں اس کے بعد جب انہوں نے ایمان لانے کا وعدہ کرکے حضرت موسیٰ ؑ سے دعا کروائی اور کھیت بحال ہوئے اور پھر بھی وہ ایمان نہ لائے تو ٹڈی دل نے کھیتوں کو برباد کرڈالا، پھر وہی وعدے کئے، اور یہ بلا دور ہوئی اور خوش حالی آنے لگی تو یہ پھر مطمئن ہو کر بیٹھ گئے اور ایمان نہ لائے تو ان کی پیداوار کو گھن لگادیا گیا، پھر وہی ساری داستان دہرائی گئی اور یہ پھر بھی نہ مانے تو مینڈکوں کی اتنی کثرت ہوگئی کہ وہ کھانے کے برتنوں میں نمودار ہوتے اور سارے کھانے کو خراب کردیتے، دوسری طرف پینے کے پانی میں ہر جگہ خون نکلنے لگا اور پانی پینا دوبھر ہوگیا۔

تمام تراجم

لفظ بہ لفظ

  1. فَأَرْسَلْنَاfa-arsalnāتو بھیجا ہم نے
    مادہ
    رسل
    اصل لفظ
    أَرْسَلَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  2. عَلَيْهِمُʿalayhimuان پر
    مادہ
    اس لفظ کا کوئی مادہ درج نہیں۔
    اصل لفظ
    عَلَى
    قسمِ کلمہ
    حرفِ جار · ضمیرِ شخصی
  3. ٱلطُّوفَانَl-ṭūfānaطوفان
    مادہ
    طوف
    اصل لفظ
    طُوفان
    قسمِ کلمہ
    حرفِ تعریف · اسم
  4. وَٱلْجَرَادَwal-jarādaاور ٹڈی دل۔ ٹڈیاں
    مادہ
    جرد
    اصل لفظ
    جَراد
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  5. وَٱلْقُمَّلَwal-qumalaسرسریاں۔ جوئیں
    مادہ
    قمل
    اصل لفظ
    قُمَّل
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  6. وَٱلضَّفَادِعَwal-ḍafādiʿaاور مینڈک
    مادہ
    ضفدع
    اصل لفظ
    ضَفادِع
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  7. وَٱلدَّمَwal-damaاور خون
    مادہ
    دمو
    اصل لفظ
    دَم
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · حرفِ تعریف · اسم
  8. ءَايَٰتٍāyātinنشانیاں
    مادہ
    ايي
    اصل لفظ
    آيَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  9. مُّفَصَّلَٰتٍmufaṣṣalātinوقفے وقفے میں۔ کھلی
    مادہ
    فصل
    اصل لفظ
    مُفَصَّلَة
    قسمِ کلمہ
    اسم
  10. فَٱسْتَكْبَرُوا۟fa-is'takbarūتو انہوں نے تکبر کیا
    مادہ
    كبر
    اصل لفظ
    اسْتَكْبَرَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ استیناف · فعل · ضمیرِ شخصی
  11. وَكَانُوا۟wakānūاور وہ تھے
    مادہ
    كون
    اصل لفظ
    كانَ
    قسمِ کلمہ
    حرفِ عطف · فعل · ضمیرِ شخصی
  12. قَوْمًاqawmanلوگ
    مادہ
    قوم
    اصل لفظ
    قَوْم
    قسمِ کلمہ
    اسم
  13. مُّجْرِمِينَmuj'rimīnaمجرم
    مادہ
    جرم
    اصل لفظ
    مُجْرِم
    قسمِ کلمہ
    اسم

تفسیر

پھر ہم نے ان پر طوفان بھیجا اور ٹِڈیاں گھن کا کیڑا اور مینڈک اور خون، کہ یہ سب کھلے کھلے معجزے تھے (١) سو وہ تکبر کرتے رہے اور وہ لوگ کچھ تھے ہی جرائم پیشہ۔ ١٣٣۔١ طوفان سے سیلاب یا کثرت بارش، جس میں ہرچیز غرق ہوگئی، یا کثرت اموات، جس سے ہر گھر میں ماتم برپا ہوگیا، ٹڈی دل کا حملہ فصلوں کی ویرانی کے لئے مشہور ہے یہ ٹڈیاں ان کے غلوں اور پھلوں کی فصلوں کو کھا کر چٹ کر جاتیں، جو پانی جوہڑوں، چھپڑوں میں ہوتا ہے، یہ مینڈک ان کے کھانوں میں، بستروں میں۔ غلوں میں غرض ہر جگہ اور ہر طرف مینڈک ہی مینڈک ہوگئے جس سے ان کا کھانا پینا، سونا آرام کرنا حرام ہوگیا۔ دم (خون) سے مراد پانی کا خون بن جانا یوں پانی پینا ان کے لئے ناممکن ہوگیا، بعض نے خون سے مراد نکسیر کی بیماری لی ہے۔ یعنی ہر شخص کی ناک سے خون جاری ہوگیا، یہ کھلے کھلے اور جدا جدا معجزے تھے جو وقفے وقفے سے ان پر آئے۔

Urdu - Tafsir Ahsanul Bayaan